UrduPoint:
2025-10-18@17:25:12 GMT

وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ہفتہ کو وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ جمہوری جدوجہد پر بڑا دھچکا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمہوری جدوجہد کو امر کرنے کے لیے 150 سے زائد کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور 450 سے زائد زخمی کارکن بھی جمہوری جدوجہد میں پیپلز پارٹی کی روایات کے وفادار رہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی جمہوریت کی جدوجہد میں گزاری۔وزیراعلیٰ سندھ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور ان کے شہید کارکنوں کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھایا اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی سانحہ کارساز کے شہدا کی جدوجہد کو آگے لے جا رہے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جمہوری جدوجہد نے کہا کہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کے تحت سانحہ کارساز کے شہدا کی برسی منائی جائے گی

پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بتایا کہ سانحہ کارساز 18 اکتوبر کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے تمام اضلاع میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما سانحہ کارساز کے شہدا کی قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کراچی میں ہونے والے کارساز دھماکے کو 18 سال بیت گئے۔ پیپلز پارٹی کے تحت سانحہ کارساز کے شہدا کی برسی ہفتہ کو منائی جائے گی۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بتایا کہ سانحہ کارساز 18 اکتوبر کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے تمام اضلاع میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما سانحہ کارساز کے شہدا کی قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے، پیپلز پارٹی کی قیادت و رہنما اورکارکنان کراچی میں یادگار شہدا کے مقام پر حاضری دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے مقام پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور ان کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحالی جمہوریت کے لیے سانحہ کارساز کے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس برسی پر کوئی جلسہ نہیں ہورہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جمہوریت کے لیے بے نظیر قربانیاں: سانحہ کارساز اور پیپلز پارٹی کا عزم
  • دہشتگردی کیخلاف ہماری جدوجہد شہداء کی قربانیوں سے تقویت پاتی ہے، صدر آصف زرداری
  • پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش
  • شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ جمہوری جدوجہد پر بڑا وار تھا: مراد علی شاہ
  • سانحہ کارساز ملکی تاریخ کے عظیم سانحات میں سے ایک ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • شرجیل انعام میمن کا سانحہ کارساز کی اٹھارہویں برسی پر شہداء کو خراجِ عقیدت
  • صدرِ مملکت کا سانحۂ کارساز کی برسی پر بینظیر بھٹو اور شہدائے جمہوریت کو خراجِ عقیدت
  • پیپلز پارٹی کے تحت سانحہ کارساز کے شہدا کی برسی منائی جائے گی
  • وفاقی کابینہ کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم، شہدا کو خراجِ عقیدت