شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ جمہوری جدوجہد پر بڑا وار تھا: مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ جمہوری جدوجہد پر بڑا وار تھا۔
وزیر اعلیٰ سند نے سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر اپنے بیان میں کہا کہ 150 سے زائد جیالوں نے جان کا نذرانہ دے کر جمہوری جدوجہد کو امر کردیا جبکہ 450 سے زائد زخمی جیالے بھی جمہوری جدوجہد میں پی پی کی روایتوں کے امین بنے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے پوری زندگی جمہوریت کے لیے جدوجہد میں گزاری۔ جمہوری جدوجہد میں ہی شہید محترمہ نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا اور ملک میں جمہوریت کا سورج ہمیشہ کے لیے طلوع کیا۔
انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان کے شہید کارکنوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھایا۔
ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو سانحہ کارساز کے شہداء کی جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں، وہ شہید محترمہ کی جمہوری جدوجہد کے قائد ہیں، یہ جدوجہد رکی نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جمہوری جدوجہد شہید محترمہ
پڑھیں:
جب تک ناانصافی اور غربت موجود ہے، جدوجہد جاری رہے گی: بلاول بھٹو
فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوم تاسیس جمہوریت اور سماجی انصاف کی جدوجہد سے جنم لینے والی عوامی تحریک کا جشن ہے۔
پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی ڈھال بنی رہی ہے۔ پیپلز پارٹی غریبوں، محروم طبقات، کسانوں، مزدوروں، خواتین اور اقلیتوں کی آواز بنتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ قائد عوام سے شہید بینظر بھٹو تک پیپلز پارٹی نے تاریخی جدوجہد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کو مستحکم کرنے، اتحاد کو فروغ دینے اور سیاسی عمل کو درست راستے پر رکھنے کے لیے کام کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ قائد عوام نے عوام کو بااختیار بنانے کے لیے آواز بلند کی اور شہید بی بی نے جمہوریت کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری کی قیادت میں پاکستان نے بے مثال کامیابیوں کا دور دیکھا، صدر آصف زرداری کی زیر قیادت آئین کی بحالی اور تاریخی 18ویں ترمیم منظور ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے نظریے کی بنیاد عوام کی خدمت ہے، جب تک عدم مساوات، ناانصافی اور غربت موجود ہے، پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پارٹی کے رہنماؤں اور جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی ثابت قدمی اور جذبے نے جمہوریت کے پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھا۔
انہوں نے کہا کہ آج یومِ تاسیس پر اپنے شہیدوں کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کرتا ہوں، عہد کرتا ہوں ہم ایک ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں ہر شہری کو یکساں حقوق اور برابر کے مواقع میسر ہوں۔