ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے غربت کے خلاف ایک جامع حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے، غربت کے خاتمے کے لیے خاندانوں کو بااختیار بنانا، خواتین اور نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے غربت کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ حکومت عوامی فلاح، سماجی انصاف اور پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال عالمی دن خاندانوں کے احترام اور مثر معاونت کے ذریعے سماجی و ادارہ جاتی بدسلوکی کے خاتمے کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو غربت کے خاتمے میں خاندانوں کے مضبوط کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ غربت کا خاتمہ صرف معیشت کا نہیں بلکہ عزتِ نفس، انصاف اور انسانی وقار کا تقاضا ہے، سندھ حکومت تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے غربت کے خلاف ایک جامع حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے خاندانوں کو بااختیار بنانا، خواتین اور نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے سماجی تحفظ کے کئی پروگرام شروع کیے ہیں جو ورلڈ بینک کے تعاون سے غربت میں کمی لانے میں مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے صوبوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، ادارہ جاتی شفافیت اور سماجی انصاف کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کا سہارا بنیں تاکہ کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر ایک ایسا پاکستان تعمیر کرنا ہمارا ہدف ہے جو غربت سے پاک ہو۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غربت کے خاتمے کے سندھ حکومت نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا عالمی یوم خوراک کے موقع پر پیغام، بھوک کے خاتمے اور غذائی تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےبھوک کے خاتمے، غذائی تحفظ کے فروغ اور پائیدار زرعی طریقوں کو اپنانے کے لیے قومی و عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب اور غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق عالمی یوم خوراک کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں سے "بھوک کا خاتمہ"کے مقصد کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافے اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں جیسے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پالیسی سازوں اور متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ دیہی ترقی، زرعی جدت اور منصفانہ نظامِ تقسیمِ خوراک میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی جائے۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ہر شہری کو محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی ایک صحت مند، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب عہد کریں کہ ایک ایسی دنیا کے قیام کے لیے کام کریں جہاں کوئی انسان بھوکا نہ سوئے اور ہر شخص عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزار سکے۔

متعلقہ مضامین

  • غربت کا خاتمہ قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے، گورنر سندھ
  • غربت کا خاتمہ صرف سماجی تقاضا نہیں بلکہ ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، گورنر سندھ
  • غربت کا خاتمے ترجیح ، نوجوانوں کیلئے روزگار اور تعلیم پر خصوصی توجہ،احسن اقبال
  • حکومت نے غربت کے خاتمے کو ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر اپنایا، احسن اقبال
  • بینظیرہنرمند پروگرام بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانوں کو غربت سے نجات دلانے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، سینیٹر روبینہ خالد
  • حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر ا پنایاہے ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی
  • عمران خان کی سہیل آفریدی کو وزات اعلیٰ کی مبارکباد، 9 مئی سمیت 4 واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا عالمی یوم خوراک کے موقع پر پیغام، بھوک کے خاتمے اور غذائی تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور
  • بانی پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، ہمیں کسی کا خوف نہیں: سلمان اکرم