دہشت گردی کے خاتمے تک افغانستان کے ساتھ تعلقات بحال نہ کیے جائیں، عوام کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پشاور:
افغان طالبان کی جارحیت اوردہشت گردی پر پاکستانی عوام کا شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہریوں نے افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔
خیبر پختونخوا کے علاقوں پاراچنار، وزیرستان، باجوڑ، پشاور، سوات اور چترال سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
پاراچنار کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کیخلاف پاک فوج کو بھرپور جوابی کارروائی کرنی چاہیے، ہاک فوج نے افغانیوں کو بہترین سبق سکھایا اور ان کی متعدد پوسٹوں پر قبضہ کر لیا۔
وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم کے بلااشتعال حملوں کے خلاف بھر پور جواب پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں پر طالبان نے حملے کیے مگر ہر جگہ انہیں شکست ہوئی۔
باجوڑ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارت کی ایماء پر افغان طالبان کے حملوں کو ہر محاذ پر پاک فوج شکست سے دوچار کر رہی ہے، پاکستان نے افغانستان کے سہولت کار انڈیا کو بھی منہ توڑ جواب دیا۔
پشاور کے شہری نے کہا کہ افغانستان بار بار وعدہ خلافی کرتا ہے، وہ سب سے پہلے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرے۔
سوات کے شہری کا مطالبہ تھا کہ افغانستان پہلے فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے نیٹ ورک ختم کرے، پھر بات ہوگی اور جب تک دہشت گردی ختم نہیں ہوتی، تب تک افغانستان کے ساتھ تعلقات بحال نہ کیے جائیں۔
چترال کے شہری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کے پاک فوج کے شہری تھا کہ
پڑھیں:
بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میںپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجٹ پاس کرنا ہے یا نہیں فیصلہ پارٹی کرے گی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے، جب تک وہ ہیں ہر ایم پی اے ان کو ہی ووٹ دے گا، میں چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک ایم پی اے کو توڑ کر دکھائے۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ ان کی کوئی حیثیت نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک بناسکے، کل 7 ناراض ایم پی ایز سے ملے ہیں، جن کی شکایات کو حل کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کو ذمے داری بانی پی ٹی آئی نے دی، اس پر نہ میں بول سکتا ہوں اور نہ ہی کوئی اور بات کرسکتا ہے، جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔