بھارت کا 65 ہزار 400 کروڑ روپے کا فضائی منصوبہ، پاکستان سے شکست کا داغ دھونے کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے اپنی خفت مٹانے کے لیے آئندہ دہائی میں جنگی طیاروں کے انجنوں پر 65 ہزار 400 کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’سندور بن گیا تندور‘، بھارت کے آپریشن سندور پر پاکستانی صارفین کے دلچسپ تبصرے
دفاعی ذرائع اور ماہرین اس اقدام کو اس پس منظر سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں جس میں نئی فضائی طاقت بحال کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے واقعات، جن میں آپریشن سندور کی ناکامی بھی شامل تھی، نے بھارت کو فضائی صلاحیت کی خامیوں کا ادراک دلایا۔
اس پس منظر میں نئی سرمایہ کاری اور طیارہ پروگراموں کو تیز کرنا مودی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انجن خریداری اور منصوبے کی تفصیلگیس ٹربائن رسرچ اسٹیبلشمنٹ کے ڈائریکٹر ایس وی رمانا مُرتھی کے مطابق بھارت کو مختلف جنگی طیارہ پروگراموں کے لیے 2035 تک تقریباً 1,100 انجن درکار ہوں گے اور اس مقصد کے لیے تقریباً 65,400 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مودی حکومت کے جبر کے خلاف لداخ میں عوامی بغاوت شدت اختیار کر گئی
یہ رقم مقامی اور بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ مشترکہ ترقی اور خریداری پر خرچ کی جائے گی۔
کویری انجن کا تاریخی مسئلہ
طویل المدت کوششوں کے باوجود کویری انجن پروگرام تکنیکی خرابیاں اور کارکردگی کے مسائل کی وجہ سے مکمل کامیابی حاصل نہ کر سکا۔ اس ناکامی نے ’تیجس‘ طیاروں کو مکمل طور پر مقامی انجن سے لیس کرنے کے منصوبے میں رکاوٹیں پیدا کیں۔
بین الاقوامی شراکت اور اگلا طیارہ
بین الاقوامی کمپنیوں، فرانس کی سیفران ، برطانیہ کی رولز رائس اور امریکا کی جنرل الیکٹرک نے بھارت کے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر کے انجن کے اشتراک پر دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ’ایڈوانسڈ میڈیم کامبیٹ ایئرکرافٹ‘ نامی اس فائٹر کے پروٹوٹائپ کے 2028 میں رول آؤٹ کی توقع ہے، اور پہلی بار نجی اداروں کو بھی بولی میں شامل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امیر متقی کے دورہ بھارت کی وجہ سے پاک افغان اختلافات میں اضافہ ہوا، ہارون رشید
تجزیہ کاروں کی رائے
دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ سرمایہ کاری بلاشبہ بھارت کی طویل المدت صلاحیت بڑھا سکتی ہے، مگر اس کا فوری اثر ’آپریشن سندور‘ جیسی حالیہ ناکامیوں کے سیاسی اور عسکری تاثر کو فوراً ختم نہیں کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن سندور بھارت بھارتی فضائیہ کویری انجن مودی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت بھارتی فضائیہ کویری انجن کے لیے
پڑھیں:
پنجاب ٹریفک پولیس متحرک، 24 گھنٹے میں 8 کروڑ 42 لاکھ سے زائد کے جرمانے
فوٹو: فائلپنجاب ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کردیے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کےچالان کیے گئے۔
ترجمان پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار 950 روپے کے جرمانے کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق اس دوران 23 ہزار 904 گاڑیاں صوبے کے مختلف تھانوں میں بند کی گئیں، قوانین پر عمل درآمد کےلیے ڈرونز کا استعمال بھی شروع کیا گیا ہے۔
پنجاب ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کےعلاقوں میں ڈورنز کا استعمال جاری ہے جبکہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر1 دن میں 28 ہزار چالان ہوئے جبکہ 4312 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا کہ شہری جرمانوں اور قانونی کاروائی سے بچنے کےلیے قوانین پر عمل کریں۔