Express News:
2025-10-13@15:30:59 GMT

پاک افغان کشیدگی پر بھارت کا فیک پروپیگنڈا بے نقاب

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کا گودی میڈیا ایک بار پھر جھوٹے پروپیگنڈے میں سرگرم ہوگیا۔

بھارتی میڈیا نے اے آئی (Artificial Intelligence) کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پاکستان کے خلاف منفی مہم شروع کر دی۔

بھارتی چینلز نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو فوجی افسر ظاہر کرتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ پاک افغان سرحد پر کارروائی کے دوران شہید ہوگئے۔

تاہم عادل داوڑ نے ویڈیو پیغام جاری کر کے بھارتی پروپیگنڈے کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا۔ ان کا کہنا تھا، “میرا نام عادل داوڑ ہے، میں شمالی وزیرستان سے سیاسی اور سماجی کارکن ہوں۔ بھارتی میڈیا نے میری مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی تصویر چلا کر مجھے فوجی میجر ظاہر کیا ہے، حالانکہ میں عام شہری ہوں۔”

عادل داوڑ نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جعلی تصاویر کے ذریعے میرے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلایا، جو صحافت کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت کا گودی میڈیا پہلے بھی پلوامہ اور پہلگام جیسے واقعات میں جھوٹی معلومات اور فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا ہے تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جا سکے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت اپنے سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان میں انتشار چاہتا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اپنے خفیہ سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان کے اندر انتشار پیدا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت، جو معرکۂ حق میں شکست کھا چکا ہے، اب پاکستان میں داخلی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
احسن اقبال کے مطابق، بھارت کی ان کوششوں میں بعض اندرونی عناصر بھی سہولت کار بنے ہوئے ہیں، جن میں “فتنۂ الخوارج” جیسی شدت پسند سوچ کا کردار خاص طور پر خطرناک اور تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت جب غزہ میں مکمل جنگ بندی ہو چکی ہے اور فلسطینی عوام نے سکون کا سانس لیا ہے، ایسے وقت میں پاکستان میں انتشار کی کوششیں مزید سوالات کو جنم دیتی ہیں۔ “یہ سوچنے کی بات ہے کہ ایسے موقع پر بدامنی کی فضا پیدا کرنے کا مقصد کیا ہے اور اس کے پیچھے کن کا ہاتھ ہو سکتا ہے؟”
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ ضرورت امن، سیاسی استحکام اور معاشی بحالی کی ہے۔ لیکن جو عناصر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، دراصل وہ ملک دشمن ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں۔
احسن اقبال نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کے امن سے کھیلنے والے عناصر نہ صرف ریاست کے لیے خطرہ ہیں بلکہ قومی مفاد کے بھی صریحاً خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان میں انتشار چاہتا ہے، احسن اقبال
  • بھارت اپنے سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان میں انتشار چاہتا ہے، احسن اقبال
  • بنگلہ دیش کو پاکستان اور بھارت سے کیسا تعلق رکھنا چاہیے؟ کارکنوں نے اپنی جماعتوں کو بے نقاب کردیا
  • پنجاب: تاریخ میں پہلی بار محکمہ خوراک نے ڈیجیٹل دھوکہ دہی بے نقاب کردی
  • دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں
  • کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ تجزیہ کار عثمان شامی 
  • پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش
  • بھارت، افغانستان کے ذریعے پاکستان سے بدلے کی کوشش کررہا ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • افغان وزیر خارجہ بھارت جا کر بھارتی زبان بولنے لگے، پاکستان کیخلاف سخت بیان