data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان اوورسیز فورم سعودی عرب کی جانب سے ایک اہم پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میںبتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی امداد سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کس طرح بڑے پیمانے پرریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ضلع بھاولنگر، مظفرگڑھ اور دیگر متاثرہ تحصیلوں میں کھانے پینے کی اشیاء، خشک راشن، مویشیوں کا چارہ اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی تقسیم کی گئی ہیں۔ صرف ضلع بھاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں 555 سے زائد خاندانوں میں 20 کلو راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ مظفرگڑھ اور بھاولپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی ہزاروں خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی ہے۔ تقریباً 800 بوری چوکر اور 84 ہزار 840 کلو جانوروں کا چارہ تقسیم کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ درجنوں خاندانوں میں خشک راشن بیگز، نقد امداد اور دیگر ضروری اشیاء بھی پہنچائی گئیں۔ مظہر اقبال انجم کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم غیر سیاسی ہے اور ہم بلا تفریق لوگوں کی مدد کرتے ہیں ہمارے تنظیم کا مشن عام عوام جو کے کسی بھی مشکل کا شکار ہے انکی مدد کرنا ہے صدر ویسٹرن ریجن سعودی عرب فدا حسین کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اوورسیز فورم صرف ریلیف سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ ہم ملک میں پائیدار ترقی کے منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “اب تک ہم 400 سے زائد مستحق افراد کو بلاسود قرضہ فراہم کرکے ان کے اپنے کاروبار شروع کرنے میں مدد کر چکے ہیں۔ اس اقدام سے کئی خاندان معاشی طور پر مستحکم ہوئے ہیں۔ چیف آرگنائزر سعودی عرب ذکا اللہ پنو اور دیگر عہدیداران نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ہمیشہ اپنے ملک کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی تک یہ امدادی سلسلہ جاری رہے گا اور اوورسیز کمیونٹی اپنے ملک کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ پریس بریفنگ میں صدر ویسٹرن ریجن سعودی عرب فدا حسین کھوکھر، چیف آرگنائزر سعودی عرب ذکا اللہ پنو ، گلزار منظور مانگٹ میڈیا کارڈینیٹر اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ پاکستان اوورسیز فورم کے بورڈ ممبر مظہر اقبال انجم نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔‘‘

 

مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان اوورسیز فورم اور دیگر

پڑھیں:

امریکی سینیٹر نے ٹرمپ انتظامیہ سے غزہ میں ہنگامی انسانی امداد کی رسائی کا مطالبہ کر دیا

واشنگٹن:

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں تیزی سے بگڑتی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سفارتی طاقت استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ موسمِ سرما کی سختیوں کے دوران غزہ میں مکمل انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

سینٹرز نے اپنی بیان میں کہا کہ ایک ملین سے زائد فلسطینی سرد موسم میں بغیر پناہ گاہ کے رہنے پر مجبور ہیں، جب کہ 92 فیصد گھروں کو اسرائیلی بمباری سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو خیموں سمیت دیگر امدادی سامان کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

سینیٹر نے واضح کیا کہ واشنگٹن کو فوری طور پر اسرائیل سے کہنا چاہیے کہ غزہ کے لیے مکمل انسانی امداد کا راستہ کھولا جائے۔

غزہ گورنمنٹ میڈیا آفس کے مطابق 15 لاکھ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں اور سخت سردی میں انتہائی تباہ کن حالات سے دوچار ہیں، جب کہ بنیادی ضروریات کی شدید قلت برقرار ہے۔

اسرائیلی محاصرے کے باعث ادویات، خوراک اور بنیادی خدمات نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں تقریباً 70 ہزار فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 71 ہزار زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

غزہ حکام کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ علاقوں میں کم از کم 3 لاکھ خیموں اور پری فیبریکیٹڈ یونٹس کی فوری ضرورت ہے تاکہ بے گھر افراد کو بنیادی پناہ فراہم کی جا سکے۔

10 اکتوبر کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل پر لازم تھا کہ وہ غزہ کے بارڈر کراسنگز کو دوبارہ کھولے اور خیموں، موبائل ہاؤسنگ یونٹس اور دیگر امدادی سامان کے داخلے کی اجازت دے لیکن اب تک تل ابیب نے اس پر عمل نہیں کیا۔

سینیٹر سینڈرز نے کہا کہ اگر فوری قدم نہ اٹھایا گیا تو غزہ میں انسانی تباہی ناقابلِ تصور سطح تک پہنچ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرائی نیشن سیریز ،سری لنکا نے پاکستان کو 185 رنز کا ہدف دے دیا
  • یو اے ای میں فلسطینیوں کے لیے خوراک کے ایک کروڑ پیکٹس کی تیاری کا آغاز
  • تھائی لینڈ، ملائیشیا، انڈونیشیا میں تباہ کن سیلاب! ہلاکتیں 33 تک پہنچ گئیں
  • امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں انسانی امداد کی فوری رسائی کا مطالبہ کر دیا
  • امریکی سینیٹر نے ٹرمپ انتظامیہ سے غزہ میں ہنگامی انسانی امداد کی رسائی کا مطالبہ کر دیا
  • گروسیف نے پاکستان بزنس فورم کی کارپوریٹ ممبرشپ حاصل کرلی
  • دیرپائین،الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے آگ سے متاثرہ دکانداروں کو امدادی نقد رقم دی جارہی ہے
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالی تعاون دینے کا اعلان
  • غزہ میں شدید بارشوں سے سیلاب، ہزاروں بے گھر فلسطینی متاثر
  • چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی بنیادیں مضبوط ہیں، چینی صدر