آرمینا(ویب ڈیسک) غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا نے بھارتی تیجس طیارے کی خریداری سے انکارکردیا ہے،دبئی ایئرشو میں طیارہ گرنے کے بعد آرمینیا نے فیصلہ واپس لیا،آرمینیا 1.2 ارب ڈالر کے 12 تجس طیارے خریدنے کی تیاری کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ روز قبل دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا،پائلٹ کو نکلنےکا موقع نہیں ملا۔عینی شاہدین کےمطابق طیارہ کرتب دکھاتے ہوئےتیزی سے زمین کی جانب آیا، رن وے کے قریب طیارہ زمین سے ٹکرایا، پھر شعلے بلند ہوئے۔ترجمان بھارتی فضائیہ نےحادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی، بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد یہ تیجس کا دوسرا حادثہ ہے، میں تیجس طیارہ راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔بھارتی صحافی کے مطابق بھارتی طیارے کو ونگ کمانڈر وکرم سنگھ اڑا رہے تھے،حادثے میں ونگ کمانڈر وکرم سنگھ ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد دبئی ایئر شو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ گرنے کے بعد تیجس طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔ ہندوستان ایروناٹکس کے شیئرز میں 2.

62 فیصد کمی آئی۔

خیال رہے کہ تکنیکی خرابی کے باوجود طیارے کو ایئر شو میں شامل کیا گیا، آئل لیک کی وجہ سے تیجس طیارہ پہلے ہی سوشل میڈیا پر تماشہ بنا ہوا تھا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

دبئی ایئر شو میں 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کا نیا ریکارڈ قائم

دبئی:

متحدہ عرب امارات میں دبئی ایئر شو 2025 نے 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جو کہ 2023 کے مقابلے میں دگنا ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق دبئی ائیر شو عالمی سطح پر منعقد ہونے والے سب سے بڑے ایوی ایشن ایونٹس میں سے ایک ہے جس میں 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد ماہرین، ماہرینِ صنعت اور سیاحوں نے شرکت کی۔

ایونٹ میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا جن میں سے 440 نے پہلی بار شرکت کی جبکہ 115 ممالک کی 490 فوجی اور سول وفود نے بھی شرکت کی جو کہ اس ایئر شو کی بین الاقوامی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

نمایاں معاہدوں میں ایمریٹس ایئر لائن کا بوئنگ سے 65 اضافی 777-9 طیارے اور ایئربس سے آٹھ A350-900 طیارے خریدنے کا معاہدہ شامل ہے جن کی مجموعی مالیت 41.4 ارب ڈالر ہے۔

ایونٹ میں اس بار تاریخ کا سب سے بڑا اسپیس پویلین بھی شامل تھا جو یو اے ای اسپیس ایجنسی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آرمینیا نے بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی خریداری معطل کر دی
  • دبئی حادثے کے بعد بڑا جھٹکا: آرمینیا نے بھارتی طیارہ تیجس خریدنے سے انکار کر دیا
  • آرمینیا نے بھارتی طیارے تیجس کی خریداری سے متعلق فیصلہ موخر کر دیا
  • دبئی ایئر شو میں 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کا نیا ریکارڈ قائم
  • آگ کے تابوت
  • بھارتی تیجاس طیارے کی تباہی کے پاکستان، ایران اور دفاعی مارکیٹ پر اثرات
  • دبئی ایئر شو: تیجس طیارہ حادثے کے بعد امریکی پائلٹ کا مظاہرے سے دستبردار ہونے کا اعلان
  • بھارتی فضائیہ کو ایک اور دھچکا
  • تیجس طیارہ حادثے نے بھارت کی برآمدات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا