data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 نئی دہلی:۔ بھارت نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کو کھلی دھمکی دے دی ہے۔ انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت افغانستان کی صورتِ حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔

رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے اور افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

بھارتی ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہ ہے، دہشت گردی کی مالی معاونت کرتا ہے اور اپنی ناکامیوں کا الزام پڑوسیوں پر ڈالتا ہے۔ رندھیر جیسوال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس بات سے برہم ہے کہ طالبان حکومت اپنے علاقے پر خودمختاری قائم کیے ہوئے ہے اور آگے بڑھ رہی ہے۔

بھارتی ترجمان پاکستانی وزیر خارجہ کے ایک بیان پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے حالیہ پاک-افغان جھڑپوں اور 48 گھنٹے کی جنگ بندی کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان حکومت کے فیصلے دہلی سے اسپانسر ہو رہے ہیں۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افغانستان کی

پڑھیں:

ملکی سلامتی کیخلاف سازش کرنیوالوں سے وہی سلوک کرینگے جو بھارت کیساتھ کیا: احسن اقبال

احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف سازش کرنے والوں سے وہی سلوک کریں گے جو بھارت کے ساتھ کیا۔

نارووال میں اسپیشل افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا کہ جب بھی ملک میں ترقی کا دور شروع ہوتا ہے، شرارتیں شروع ہو جاتی ہیں، 4 سال اس ملک کے اوپر حکومت کے نام پر ایک عذاب گزرا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ان 4 سال میں سوائے گالی گلوچ اور ذہنوں میں نفرت بھرنے کے کوئی کام نہیں ہوا، انہوں نے لنگر خانوں پر بھی قوم سے فراڈ کیا، ان کے لنگر خانے بھی ایک این جی او کے پیسوں سے چلتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے 4 سالہ دورِ حکومت کی نااہلیوں کی سزا پوری قوم نے بھگتی ہے، انہوں نے معیشت کو تباہ کیا، بے روزگاری پھیلائی اور پاکستان کے ترقی کے سفر کو روکا، ہماری حکومت میں منہگائی 38 فیصد سے ساڑھے 4 فیصد پر آ گئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سب کا فرض ہے کہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں، ملک کے اندر امن اور استحکام کو مضبوط کریں، جس ملک میں انتشار ہو گا وہاں ترقی نہیں ہو سکتی، ملک کو اڑان کی راہ پر ڈال دیا ہے، پھر وہی قوتیں سرگرم ہیں جو یہ اڑان نہیں چاہتیں۔

انہوں نے کہا کہ قومیں نعرے لگا کے، جلوس نکال کر اور ہلڑ بازی کر کے ترقی نہیں کرتیں، کچھ لوگ پاکستان کے دشمنوں کی آواز سے آواز ملا کر ریاست کے اوپر حملہ کر رہے ہیں، ریاست اور ہماری بہادر مسلح افواج ان کے سوشل میڈیا کا نشانہ ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ٹی ٹی پی، بھارت اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کا نشانہ ریاست اور ہماری مسلح افواج ہیں، اپنے بہادر سپوتوں کے خلاف زہر اگلنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے دشمنو سن لو، مسلم لیگ کے ہوتے ہوئے پاکستان پر کوئی میلی نگاہ نہیں ڈال سکتا، ہماری مسلح افواج معرکۂ حق جیت کر بتا چکیں کہ ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ یہ لوگ دشمن کے بیانیے کو مضبوط کرنے میں لگے ہیں، مسلح افواج پر حملہ آور ہیں، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی ترقی کے ساتھ کھیلے اور انتشار پیدا کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے خلاف سازش کرنے والوں سے وہی سلوک کریں گے جو بھارت کے ساتھ کیا، مذہب کے نام پر انتشار اور قوم کو تقسیم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت اور افغانستان سے چلنے والے درجنوں پاکستان مخالف اکاونٹس کا انکشاف
  • کویت سے بھارت جانے والی پرواز کو بم سے اُڑانے کی دھمکی؛ ہنگامی لینڈنگ
  • افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لیاجارہا ہے: وائٹ ہاؤس
  • کوئی بھی فرد جو قومی سلامتی کو خطرہ پہنچائے اسے ملک بدر کیا جائیگا: امریکا
  • سعودی ثالثی میں پاکستان‘ افغانستان کے درمیان خفیہ مذاکرات، ذرائع
  • اقوام متحدہ کا امریکی دھمکی کے بعد وینزویلا کے فضائی حدود کی حفاظت پر زور
  • پاکستان کیخلاف بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سکھوں کاکینیڈا میں مظاہرہ
  • انڈسٹریل زون کے قیام کیلیے کاوشوں جاری ہیں، ہمایوں اختر
  • ملکی سلامتی کیخلاف سازش کرنیوالوں سے وہی سلوک کرینگے جو بھارت کیساتھ کیا: احسن اقبال
  • نیشنل ڈیفنس  یونیورسٹی  اسلام آباد  م سکیورٹی  چیلنجز  سے نمٹنے  کیلئے قومی  یکجتی  ضروری  : صدر