پاک بحریہ سربراہ کی امریکی عسکری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی اعلیٰ قیادت سمیت مختلف دفاعی و سول حکام سے ملاقاتیں کیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں پیشہ ورانہ تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتِحال، میری ٹائم ٹریننگ اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
دورے کے دوران نیول چیف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیم و تربیت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی محکمہ خارجہ میں ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے سیاسی و عسکری امور سٹینلے ایل براؤن سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ ملک کا محافظ اور تابناک مستقبل کا معمار ہے، وزیراعظم کا یومِ بحریہ پر پیغام
اس کے علاوہ، نیول چیف نے امریکی تھنک ٹینک اور اسکالرز سے بھی خطاب کیا، جس میں انہوں نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور پاک بحریہ کے مشترکہ بین الاقوامی آپریشنز میں کردار پر روشنی ڈالی۔
ترجمان کے مطابق، ایڈمرل نوید اشرف کا یہ دورہ پاکستان اور امریکا کے درمیان میری ٹائم سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی بحریہ ایڈمرل نوید اشرف ترجمان پاک بحریہ چیف آف دی نیول اسٹاف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی بحریہ ایڈمرل نوید اشرف ترجمان پاک بحریہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی پاک بحریہ
پڑھیں:
نیول چیف ایڈمرل کا دورہ امریکا، پاک امریکا میری ٹائم دفاعی تعاون کو فروغ دے گا
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے دورہ امریکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکا کی اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ امور، علاقائی سلامتی، ٹریننگ اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا۔ نیول چیف کی سیاسی و عسکری امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹینلے ایل براؤن سے بھی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی اسکالرز اور تھنک ٹینک کے ماہرین سے بھی خطاب کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے امریکا کے دورے پر علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور مشترکہ میری ٹائم کوششوں میں تعاون پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف کا دورہ امریکا پاک امریکا میری ٹائم سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دے گا۔