دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں ،تعاون جاری رکھیں گے،قائم مقام امریکی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر ملاقات کررہی ہیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، وزیر داخلہ نے غزہ امن معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کا کریڈٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، پاکستان نے دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کی جنگ کی بھاری قیمت ادا کی اور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز، پولیس اور ہر طبقے نے اس جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، جس پر نیٹلی بیکر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار کمپنیوں کی پاکستان میں معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی سی اسلام آباد بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیٹلی بیکر نے اسلام ا باد وفاقی وزیر وزیر داخلہ نے کہا کہ
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔