مشرق وسطی میں پائیدار امن کا کریڈٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے؛ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران پاک امریکہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے غزہ امن معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا، کہا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کا کریڈٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کی جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور کر رہا ہے ۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز، پولیس اور ہر طبقے نے اس جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
نیٹلی بیکرنے کہا کہ دہشتگردی کے جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ امریکی سرمایہ کارکمپنیوں کے پاکستان میں معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی سی اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ''فتنہ الخوارج''کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کہا کہ
پڑھیں:
حماس کو غیرمسلح کریں گے، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان
فلسطینی مزاحمتی تنظیم کو لازمی طور پر غیرمسلح ہونا ہوگا اگرایسا نہ کیا تو امریکایہ کام خود کرے گا
مشرق وسطیٰ میں امن کی بنیاد رکھی اور اب اسی تسلسل میں حماس غیرمسلح اعلان ناگزیر ہے
حماس کو غیرمسلح کرنے کے اعلان کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو لازمی طور پر غیرمسلح ہونا ہوگا اور اگر اس نے خود ایسا نہ کیا تو امریکہ یہ کام خود کرے گا، جس کا عمل ممکنہ طور پر پُرتشدد ہو سکتا ہے۔ ان کے اس بیان نے خطے میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کا ان کا حالیہ دورہ انتہائی شاندار رہا اور وہاں انہیں پہلے کبھی نہ ملنے والی محبت اور پذیرائی ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن کی بنیاد رکھی اور اب اسی تسلسل میں حماس غیرمسلح اعلان ناگزیر ہے۔امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ انہوں نے 7 بڑی جنگوں کو مکمل طور پر روکا اور مختلف ممالک میں امن کے لیے کام کیا۔ ان کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لوگوں نے انہیں غیر معمولی عزت دی، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ خطے میں امن کی خواہش شدید ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ مستقبل میں بڑے غیر معمولی نتائج دے گا، جو شاید اب تک ناقابلِ شناخت ہوں۔