چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی آئینی سربراہ کو ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف، شہباز شریف کو خود خطاب کی دعوت دی

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے نے افغان طالبان کے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والی حالیہ سلامتی صورتحال اور پاک فوج کی جانب سے مناسب اور موزوں ردعمل کے بارے میں بھی بریف کیا۔

صدر زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت، بہادری، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے سرحدوں کی حفاظت اور افغان سرحد پر بارڈر پار حملوں کو فوری طور پر پسپا کرنے میں ان کی چوکس اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی تعریف کی۔

مزید پڑھیے: پاک فوج کا اسپن بولدک اور چمن سیکٹر میں بھرپور جواب، افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی

صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر صورت دفاع کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان کی داخلی و خارجی صورتحال چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صدر مملکت آصف علی زرداری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کی داخلی و خارجی صورتحال چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صدر مملکت ا صف علی زرداری فیلڈ مارشل

پڑھیں:

غزہ امن معاہدے پر شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ امن بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت کئی عالمی رہنماؤں کا غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں پر خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو تقریب میں خصوصی خطاب کی دعوت بھی دی۔
خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر کا امن معاہدہ طے کرانے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج غزہ کے عوام کیلئے تاریخی دن ہے کیونکہ انتھک کوششوں کے بعد امن حاصل کرلیا گیا ہے۔ یہ کوششیں صدر ٹرمپ کی قیادت میں کی گئیں جو حقیقتاً امن کے علمبردار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا تھا، اور آج میں ایک بار پھر صدرٹرمپ کونوبیل انعام دینے کے لیے درخواست کرتا ہوں کیونکہ وہ اس انعام کے حقیقی حقدار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے نہ صرف جنوبی ایشیا میں امن قائم کیا بلکہ لاکھوں کی زندگیاں بچائیں، اور آج شرم الشیخ میں غزہ میں قیام امن کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایوانِ صدر میں اہم ملاقات: فیلڈ مارشل کی آصف زرداری کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
  • صدر مملکت سے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی ملاقات، داخلی وخارجی سکیورٹی صورتحال پرگفتگو
  • فیلڈ مارشل کی صدر مملکت سے ملاقات، افغان طالبان کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ
  • صدر مملکت سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی ملاقات، داخلی وخارجی سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو
  • صدر ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو ‘فیورٹ فیلڈ مارشل’ قرار دے دیا
  • ٹرمپ نے عاصم منیر کو پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیدیا
  • غزہ امن معاہدے پر شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ، ٹرمپ
  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ملکی داخلی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال