لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء) ویوو نے اپنے جدید اسمارٹ فون V60 Lite کے باضابطہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے جو پورٹریٹ فوٹوگرافی کے ایک نئے دور کا سنگِ میل ثابت ہوگا، خاص طور پر اُن صارفین کے لیے جو سفر کے دوران یادگار تصویرمیں قید کرنا پسند کرتے ہیں۔
 Travel Portrait Perfect Partnerکے طور پر متعارف کرایا گیا vivo V60 Lite کی AI Aura Light Portraitٹیکنالوجی کی تین نسلوں، جدید AIامیجنگ صلاحیتوں، دلکش اور نفیس ڈیزائن اور کارکردگی کا حسین امتزاج ہے۔

یہ نیا فون آج کے جدید طرزِ زندگی رکھنے والے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ جہاں بھی ہوں اپنی یادوں کو بہترین انداز میں محفوظ کر سکیں۔
ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی، جناب محمد زُہیر چوہان نے کہا:
 V60 Liteکے ساتھ ہم ہر سفر میں اسٹوڈیو معیار کی پورٹریٹ فوٹوگرافی فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ہماری اس مستقل کوشش کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم جدید ترین امیجنگ ٹیکنالوجی کو طرزِ زندگی پر مبنی ڈیزائن کے ساتھ جوڑیں خاص طور پر ان لمحات کے لیے جو یادگار بننے کے قابل ہوں۔


آپ کا ٹریول پورٹریٹ اسٹوڈیو
 V60 Liteموبائل فوٹوگرافی کو نئی بلندیوں پر لے جاتا ہے۔ اس میں 50 میگا پکسل سونی مین کیمرا، 8 میگا پکسل 120 وائیڈ اینگل کیمرا اور 32 میگا پکسل ایچ ڈی سیلفی کیمرا شامل ہیں جو ویوو کی تیسری نسل کی AI Aura Light Portrait ٹیکنالوجی کے ساتھ آتے ہیں۔ یہ فیچر روشنی کی شدت کو دوگنا، لائٹنگ ایریا کو 4.

2 گنا زیادہ اور عام فلیش کے مقابلے میں 73 گنا نرم روشنی فراہم کرتا ہے تاکہ آپ کے پورٹریٹس ہر جگہ قدرتی اور دلکش نظر آئیں۔


اس کا Smart Lighting Controlفیچر خودکار طور پر رنگ کے درجہ حرارت کو اردگرد کی روشنی کے مطابق ایڈجسٹ کرتا ہے تاکہ جلد کے رنگ قدرتی اور متوازن رہیں چاہے آپ نیون لائٹس کے نیچے ہوں، موم بتی کی روشنی میں ہوں یا ساحلِ سمندر کے سورج غروب ہونے کے وقت۔ Master Portrait Style Bokeh،AI Master HD Algorithmاور فرنٹ و بیک دونوں کیمروں پر 4K ویڈیوجو صرفV60 Lite 5G ورژن میں دستیاب ہے۔

یہ فون ہر سفر کے لمحے کو پروفیشنل معیار کی یاد میں بدل دیتا ہے۔
 AI Image Studio ایک مکمل تخلیقی ٹول کِٹ فراہم کرتا ہے جو تصویروں کو شخصی رنگ دیتا ہے۔ صرف V60 Lite 5G میں موجودAI Four-Season Portraitچار خوبصورت اسٹائلزSpring) ، Summer، Autumn، (Winterفراہم کرتا ہے جو پورٹریٹس کو جاندار رنگوں اور دلکش اثرات سے سجاتے ہیں۔ AI Erase 3.0 اور AI Enhance جیسے فیچرز فوٹوز کو چند سیکنڈز میں سوشل میڈیا کے لیے تیار کر دیتے ہیں۔


نفیس ڈیزائن، بے مثال سہولت
V60 Liteدو شاندار رنگوں میں دستیاب ہے Titanium Blue جو آرکٹک گلیشیئرز سے متاثرہ پرسکون نیلا رنگ ہے اور Elegant Black کلاسک سیاہ رنگ میں ہلکی چمک کے ساتھ جو نفاست کی علامت ہے۔ اس کے Exquisite Transparent Camera Moduleمیں عمودی انداز میں کیمرے رکھے گئے ہیں جو فون کے باڈی کے ساتھ خوبصورتی سے مدغم ہیں۔
یہ فون Slim Flat Screen Design اور Ultra-Thin Bezel کے ساتھ نہایت ہلکا اور پتلا ہے جو فلیگ شپ ماڈلز سے متاثرہ ڈیزائن رکھتا ہے۔

سفر اور روزمرہ استعمال دونوں کے لیے ایک بہترین اسٹائلش ساتھی۔
دیرپا بیٹری اور شاندار کارکردگی، سفر بنے مزید بے فکر
V60 Lite کے مرکز میں MediaTek Dimensity 7360-Turbo 5G پروسیسر 5G ورژن کے لیے V60 Lite 5G ورژن میں 12GB RAM + 12GB Extended RAMاور 256GB ROM جبکہ 4G ورژن میں 8GB RAM + 8GB Extended RAM اور 256GB ROM کی گنجائش دی گئی ہے۔
 6.77انچ کا AMOLEDڈسپلے، 120 Hz ریفریش ریٹ اور 94.2 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو کے ساتھ شاندار بصری تجربہ فراہم کرتا ہے۔

Dual Stereo Speakers 400 فیصد زیادہ والیوم کے ساتھ صاف اور بھرپور آواز پیش کرتے ہیں۔
 6500 mAh BlueVolt Battery کے ساتھ 90W FlashChargeٹیکنالوجی فون کو 1 فیصد سے 100 فیصد تک صرف52 منٹ 5G ورژن اور55منٹ 4G ورژن میں مکمل چارج کرتی ہے۔ یہ بیٹری 5 سال تک اعلیٰ کارکردگی برقرار رکھنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ فون IP65 Dust and Water Resistance کے معیار پر پورا اترتا ہے جبکہ One-Tap Water/Dust Ejection اورGreasy/Wet-Hand Touch جیسے فیچرزروزمرہ استعمال میں آسانی فراہم کرتے ہیں۔


V60 Lite میں کئی AI ٹولز شامل ہیں جیسے Google Gemini, AI Captions, AI Smart Call Assistant, AI Note Assist, AI Transcript Assist وغیرہ جو صارفین کو ترجمہ، خلاصہ اور روزمرہ کے کاموں کو منظم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس طرح یہ فون کام، تفریح اورسفرمیں ایک مکمل تجربہ فراہم کرتا ہے۔
قیمت اور دستیابی
 vivo V60 Lite پاکستان بھر میں درج ذیل ماڈلز میں دستیاب ہوگا:
 8GB + 256GB (4G)قیمت: 76,999 روپے
 12GB + 256GB (5G)قیمت: 94,999 روپے
صارفین15 اکتوبر 2025 سے پری آرڈر کر سکیں گے جبکہ21 اکتوبر 2025 سے باضابطہ فروخت کا آغاز ہوگا۔

ویوو کی جانب سے ایک سال کی فون وارنٹی 15 دن کی مفت تبدیلی پالیسی اور 6 ماہ کی ایسیسریز وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ ڈیوائس پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے منظور شدہ ہے اور تمام مقامی نیٹ ورکس کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ Zong 4G صارفین کو خصوصی پیشکش کے طور پر 12GB مفت موبائل انٹرنیٹ 2GB) ماہانہ، 6 ماہ تک (فراہم کیا جائے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فراہم کرتا ہے فراہم کر کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے

 حکومت نے شہریوں کو اپنے گھروں کی مرمت، بہتری اور توسیع کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے مقصد سے "اپنی چھت، محفوظ چھت" پروگرام 2026 شروع کر دیا ہے، جس کے تحت اہل افراد کو 5 سے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔حکومتی منصوبے کے تحت قرضوں کی فراہمی دو مختلف کیٹیگریز میں کی جائے گی۔ پہلی کیٹیگری میں وہ شہری شامل ہوں گے جو اپنے موجودہ گھروں کی چھتوں کی مرمت یا بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ انہیں 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا، جس کی واپسی 9 سال کے عرصے میں ماہانہ تقریباً 4 ہزار 700 روپے کی اقساط کی صورت میں کرنا ہوگی۔ دوسری کیٹیگری ان افراد کے لیے ہے جو اپنے گھروں کی توسیع، مثلاً دوسری منزل کی تعمیر، کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی واپسی بھی 9 سال میں ماہانہ تقریباً 9 ہزار 300 روپے کی اقساط کے ذریعے کی جائے گی۔ آن لائن درخواست دینے کا طریقہ خواہش مند شہری "اپنی چھت، محفوظ چھت" لون اسکیم کے لیے آن لائن درخواست پنجاب حکومت کے متعلقہ پورٹل acag.punjab.gov.pk کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست گزاروں کو رجسٹریشن کے لیے اپنی ضروری دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔ وہ شہری جو آن لائن درخواست دینے کی سہولت استعمال نہیں کر سکتے، وہ اپنی درخواستیں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر یا پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیس بک صارفین اب مفت ویریفائیڈ بلیو ٹک حاصل کر سکتے ہیں، میٹا کا نیا پروگرام متعارف
  • پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض کا اعلان
  • پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم
  • ہالینی فیلڈ: کس طرح سرکاری ریکارڈ ابتدائی طور پر توقع سے زیادہ طویل اور مضبوط پیداواری مستقبل کو ظاہر کرتا ہے
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس