وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس  نے   ملاقات کی جس میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی شریک تھے۔
شرم الشیخ میں ہونے والی ملاقات میں فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کا ہمیشہ سے ساتھ دینے اور انکی سیاسی و سفارتی محاذ پر مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے شرم الشیخ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے پہلے گرمجوشی سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو کی جس کے دوران کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں، جس پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو ناز ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے غزہ کے بہادر عوام کو گزشتہ برسوں میں ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے خطے میں امن و فلسطینیوں کی ترقی کا پیش خیمہ قرار دیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آرمینیا اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کی وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے پر دونوں صدور کو مبارکباد دی۔
غیر رسمی ملاقات میں غزہ امن معاہدے سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان حال ہی میں تاریخی تنازعہ پر امن معاہدہ طے پایا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات، پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ( ن) میاں نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات ہوئی جس میں پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز ‘‘کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف جاتی امراء پہنچے تھے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی اور نواز شریف نے قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے عزم کا اظہار کیا۔

طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور فلسطین کے صدر محمود عباس کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں فلسطینی صدر سے ملاقات، جنگ بندی پراظہاراطمینان
  • شہباز شریف کی شرم الشیخ میں فلسطینی صدر سے ملاقات، جنگ بندی پر اظہار اطمینان
  • محمود عباس کی وزیراعظم سے ملاقات، غزہ جنگ بندی فلسطینیوں کی ترقی کا پیش خیمہ قرار
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں امن سربراہ اجلاس میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات
  • مصر: شہباز شریف کی فلسطینی صدر سے ملاقات، غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات
  • وزیراعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات، غزہ جنگ بندی پر اظہار اطمینان
  • وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات، پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر گفتگو