گورنر کے پی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کا معاملہ پھر لٹک گیا،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے ان کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا۔
گورنر خیبر پختونخواہ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر)پرکہاہے کہ دونوں استعفوں میں دستخط مختلف اور غیر مشابہہ ہیں ،گورنر نے علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس بلالیا ہے ۔
دوسری طرف گورنر کی جانب سے استعفے پر اعتراض پر علی امین گنڈاپور نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ گورنر نے پہلے 8 اکتوبر کا استعفیٰ موصول ہونے کی بھی تصدیق کردی،میں اپنے دونوں استعفوں پر ہونے والے دستخطوں کی تصدیق کرتا ہوں۔
فلپائن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
پی ٹی آئی ارکان کے استعفے، پنجاب میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کئی ماہ سے غیر فعال
تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے اسمبلی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی حکمتِ عملی اب عوامی معاملات کے لیے رکاوٹ بنتی جارہی ہے، جس کے باعث پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کئی ماہ سے اجلاس نے میں ناکام ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی اے سی ون کے اجلاس اُس وقت تعطل کا شکار ہوئے جب سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نااہل قرار دیے گئے۔ ان کی نااہلی کے بعد طویل عرصے تک نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر نہ ہوسکا۔
بعدازاں معین ریاض قریشی کو نیا اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا، لیکن وہ بھی پی اے سی ون کا ایک بھی اجلاس بلائے بغیر چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے۔ ان کا استعفیٰ تاحال اسپیکر پنجاب اسمبلی کی منظوری کا منتظر ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کو استعفوں پر نظرثانی کا وقت دیا ہوا ہے، تاہم اپوزیشن نے ابھی تک اسپیکر کو اپنے حتمی مؤقف سے آگاہ نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی حکمتِ عملی کے باعث کئی ماہ سے احتساب کا عمل رکا ہوا ہے جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ ہمیشہ کی طرح پنجاب میں اپوزیشن کے پاس ہی رہی۔