افغانستان کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آئی، طالبان فرار ہو رہے، عطار تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اب کوئی جرأت نہیں کرے گا، کلیئر کردوں اب اگر افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی تو افغانستان کے اندر جا کر ماریں گے، آپریشن سندور ہو یا تندور کوئی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آئی، طالبان بھاگنے پر مجبور ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے افغانستان کو بھرپور جواب دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اُن کو پیار کی زبان سمجھا رہے تھے اُن کو سمجھ نہیں آرہی تھی، افغان طالبان دوڑیں لگانے پر مجبور ہوگئے، ہم کب تک لاشیں اٹھائیں گے۔؟ خیبر پختونخوا حکومت کو ٹمبر،ڈرگ، تمباکو کا کچھ منافع آتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 12 سال سے تحریک انصاف کی حکومت گاڑیاں رجسٹرڈ نہیں کرسکی، تحریک انصاف کے اندر 5 سے 6 گروپس بنے ہوئے ہیں، انہوں نے پنجاب کی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ دی ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کو مشکلات کا سامنا ہوگا، تحریک انصاف تقسیم کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا اپنا ہاؤس ان آرڈر نہیں، خیبر پختونخوا حکومت کو اپنے معاملات ٹھیک کرنا ہوں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اب کوئی جرأت نہیں کرے گا، کلیئر کردوں اب اگر افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی تو افغانستان کے اندر جا کر ماریں گے، آپریشن سندور ہو یا تندور کوئی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا تحریک انصاف کہنا تھا کہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔