صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی، اس دوران صدر مملکت اور فیلڈ مارشل کی داخلی وخارجی سکیورٹی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔ایوان صدر سے جاری اعلامیےکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی صدر مملکت سے ملاقات ایوان صدر میں ہوئی، ملاقات میں فیلڈ مارشل نے صدرمملکت کو ملک کی مجموعی داخلی وخارجی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں اور اس سے پیدا حالیہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحیت کےجواب میں پاک فوج کی محتاط اور مؤثر کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے پاک فوج کی قوت، جرات، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی چوکسی اور مہارت کو سراہا۔صدر مملکت نے افغان بارڈر پر سرحد پار حملوں کا فوری اور پیشہ ورانہ جواب دینے پرپاک فوج کی مہارت کو سراہا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرےگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سکیورٹی صورتحال فیلڈ مارشل صدر مملکت

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار