Juraat:
2025-10-15@08:43:38 GMT

پاک افغان کشیدگی ،مولانافضل الرحمن کی ثالثی کی پیشکش

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

پاک افغان کشیدگی ،مولانافضل الرحمن کی ثالثی کی پیشکش

ماضی میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا اب بھی کرسکتا ہوں، معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں،معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے
افغان وزیر خارجہ کے کشمیر پر بیان پر واویلا کرنے کی بجائے کشمیر پر اپنے کردار کو دیکھنا چاہئے،کیا پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح کے مطابق کشمیر کا حل چاہتا ہے،میڈیا سے گفتگو

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی تو ہوگئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہئے سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ دونوں ممالک کو اشتعال کی بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے کشمیر پر بیان پر واویلا کرنے کی بجائے کشمیر پر اپنے کردار کو بھی دیکھنا چاہئے ،کیا پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح کے مطابق کشمیر کا حل چاہتا ہے ؟ان خیالات کااظہارامیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ماضی میں بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا اب بھی کردار اداکرسکتا ہوں افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں وہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے پاک افغان جنگ بندی تو ہوگئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہئے سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ دونوں ممالک کو اشتعال کی بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے انہوں نے کہاکہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے کشمیر پر بیان پر واویلا کرنے کی بجائے کشمیر پر اپنے کردار کو بھی دیکھنا چاہئے کشمیر پر پاکستان نے کتنی پالیسیاں بدلی ہیں وہ بھی سب کے سامنے ہے کیا پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح کے مطابق کشمیر کا حل چاہتا ہے اور اس کے لئے کیا پیشرفت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کی انٹیلی جنس اور دیگر عسکری صلاحتیں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں افغانستان سے جو تقاضا کیا جاتا ہے دیکھا جائے وہ اس قابل بھی ہے پاکستان ایک عالمی معیار کی فوج اور صلاحیت رکھتا ہے ہماری ریاست کو سوچنا چاہئے کہ کیا مغربی محاذ کھولنا اس وقت کسی طرح درست جنگی حکمت عملی ہے ؟انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک کے ساتھ جو کچھ سلوک کیا گیا ہے میں نے پہلے بھی مذمت کی اور اب بھی کرتا ہوں حکومت کو کسی بھی صورت تحریک لبیک کے ساتھ تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہئے تھا احتجاج کرنا سب کا حق ہے میں تحریک لبیک کے قائدین سے رابطے میں رہا ہوں کے پی کے میں وزیر اعلی کے انتخاب کا معاملہ عدالت میں ہے عدالت کو آئین و قانون کے مطابق معاملے کو دیکھنا چاہئے عدالت انتظامی حکم کی بجائے آئینی تقاضے کے مطابق دیکھے اور سماعت کرے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: معاملات کو کی بجائے نے کہاکہ کے مطابق کرنے کی

پڑھیں:

پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب، قطر کا اظہارِ تشویش

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے،  تازہ ترین پیشرفت میں سعودی عرب، قطر اور ایران نے اس تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے امن و استحکام کی اپیل کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل، مکالمے اور بات چیت کے ذریعے تنازع حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ  سعودی عرب خطے کے امن و استحکام کا خواہاں ہے اور توقع رکھتا ہے کہ دونوں ممالک دانش مندی اور حکمت کے ساتھ تنازع کے حل کی راہ اپنائیں گے۔

دوسری جانب قطر نے بھی پاک افغان کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کے امن و استحکام پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق خطے میں پائیدار امن کے لیے دونوں ممالک کو تحمل، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں افغان فورسز کی جانب سے چمن بارڈر کے قریب بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے جواب میں پاکستانی فوج نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان چیک پوسٹوں اور خارجی عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے افغان بارڈر کے اندر گھس کر دہشت گردوں کا صفایا کیا جبکہ کئی افغان طالبان اور خارجی عناصر پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اسی دوران ایران نے پاک افغان کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہوں‘ فضل الرحمن
  • پاک-افغان کشیدگی، کردار ادا کرنے کو تیار ہوں لیکن زمینی راہ ہموار کرنی ہوگی، مولانا فضل الرحمان
  • پاک افغان جنگ بندی تو ہوگئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہیے ،مولانافضل الرحمن
  • بین الاقوامی ثالثی میں ریاستی جرگہ بٹھائیں،پاکستان کے اندرونی معاملات میں بیان بازی پر طالبان کو مشورہ
  • پاکستان، افغانستان جھڑپیں: ٹرمپ اور ایران کی ثالثی کی پیشکش
  • ایران کی پاک افغان کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش، دونوں ممالک کو مذاکرات کا مشورہ
  • پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب، قطر کا اظہارِ تشویش
  • ایران کی پاک افغان کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش، دونوں ممالک کو مذاکرات کا مشورہ
  • ایران کی پاک، افغان کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش