ٹنڈوجام ،ڈاکوؤں کی وارداتوں میں اضافہ ،پولیس بے بس
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) موٹر سائیکل ڈاکوئوں نے ایک اور کامیاب واردات انجام دے دی پانچویں واردات میں بھی ایک نوجوان کو لوٹ کر فرار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کی کامیاب وارداتوں کو سلسلہ جاری ہے اور پولیس ان کے سامنے بالکل بے بس بنی ہوئی اس دفعہ واردات میں گوٹھ دریا خان ناھیوں جاتے ہوئے دو نوجوان ضمیر خان ناھیوں اور صدام ناھیوں کو انھوں نے یر غمال اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور ان سے موبائل فون اور35ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ان دونوں جوانوں نے ٹندوجام تھانے میں ایف آئی درج کروادی ہے موٹر سائیکل سوراوں کی پانچویں کامیاب واردات ہے اور ٹنڈوجام پولیس کی بہترین کارکردگی اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے وہ صرف ابھی رپورٹ درج کر رہی ہے آج تک کسی بڑی یا چھوٹی واردات میں ملوث کو مجرم پکڑا نہیں گیا اتنی واداتیں ہونے کے باوجود حیرت اس بات پر بھی کہ ان وار داتوں کا ایس ایس پی حیدرآباد نے بھی ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا ہے انجمن تاجران ٹنڈوجام کے جنرل سیکرٹری نادر حسن گدی نے اس وادات پر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے انتظامیہ نے ٹنڈوجام کو ڈاکووں کو اور چوروں کو ٹھیکے پر دے دیا ہے اگر ایک چھوٹے شہر کے لوگوں انتظامیہ تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو پھر ان کی ضرورت کیا ہے انھوں نے ایس ایس پی حیدرآباد سے کہا منشیات استعمال کرنے والوں کے خلاف تو گرینڈ آپریشن ہو گیا ہے اب ان چوروں اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف بھی گرینڈ آپریشن کرکے شہریوں کا تحفظ فراہم کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔