اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے25 اگست 2025 کے تفصیلی فیصلے کے بعد اراکین کی وابستگی پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل سے ظاہر نہیں ہوگی۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی سے وابسطہ تمام ارکان اب آزاد ہیں۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشن بھی تبدیل ہوگئی۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلی کے ارکان کی نئی فہرستیں جاری کردی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

شام میں بشارالاسد کے بعد پہلا الیکشن، احمد الشرع نے خود 70 ارکان نامزد کرلیے

دمشق: شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی عبوری پارلیمنٹ کے انتخابات کا عمل مکمل کرلیا گیا، تاہم اس عمل کو غیر جمہوری قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے ایک تہائی ارکان کو براہِ راست عبوری رہنما احمد الشرع کی جانب سے نامزد کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ انتخابات ایسے وقت میں منعقد ہوئے ہیں جب 13 سالہ خانہ جنگی کے بعد دسمبر میں بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔ نئی اسمبلی کے قیام کو احمد الشرع کی طاقت کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

انتخابات میں 1500 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں، جن میں صرف 14 فیصد خواتین شامل ہیں۔ اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 210 ہے، جن میں سے 70 ارکان الشرع خود نامزد کریں گے، جب کہ باقی ارکان کا انتخاب مقامی کمیٹیوں کے ذریعے ہوگا۔

تاہم دروز اکثریتی صوبہ السویدا اور کردوں کے زیرِ انتظام شمال مشرقی علاقہ انتخابی عمل سے باہر رہے، جس کے باعث 32 نشستیں خالی رہیں۔

الشرع کا کہنا ہے کہ فی الحال براہِ راست انتخابات ممکن نہیں کیونکہ لاکھوں شامی شہری بے گھر یا بیرون ملک پناہ گزین ہیں، جن کے پاس ضروری دستاویزات موجود نہیں۔

عبوری پارلیمنٹ 30 ماہ کے لیے قانون سازی کے اختیارات استعمال کرے گی اور مستقل آئین کی تیاری کے بعد نئے انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخابی عمل الشرع کو مزید طاقتور بناتا ہے اور ملک کی نسلی و مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی سے محروم ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، تمام اراکین اسمبلی آزاد قرار
  • الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان
  • چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے پر شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے ریلیف
  • ججوں کو توووٹ دیتے نہیں آپ،ججوں کو بھی ووٹ دیا کریں ناں،کیس کی سماعت کےد وران سپریم کورٹ بار کے الیکشن کے تذکرے پر جسٹس محسن اختر کیانی  کا وکیل سے مکالمہ
  • اپوزیشن لیڈر کے نام، بانی کے حکم پر کسی ممبر کو اختلاف نہیں: عامر ڈوگر
  • بھارت، الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا
  • شام، بشارالاسد کے بعد پہلا الیکشن، احمد الشرع نے خود 70 ارکان نامزد کرلیے
  • شام میں بشارالاسد کے بعد پہلا الیکشن، احمد الشرع نے خود 70 ارکان نامزد کرلیے
  • مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواستیں مسترد: جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ جاری