data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسمگلنگ سرکل نے پشاور میں دبگڑی کے ایک نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر ان افغان شہریوں کو حراست میں لیا۔ گرفتار افراد میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزہ شامل ہیں، جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے افغان سفری دستاویزات اور جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ غیر قانونی راستوں سے پاکستان آئے اور جعلسازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ انہی دستاویزات پر سعودی عرب کا ورک ویزا لینے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

غیرقانونی امیگریشن برداشت نہیں، دستاویزات کے بغیر کسی کو سفر کی اجازت نہ دی جائے، محسن نقوی

وفاقی وزراء نے بیرون ممالک جانیوالے مسافروں سے بات چیت کی، امیگریشن پراسیس سے متعلق پوچھا، وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیٹکٹر اسٹیکرز چیک کیے۔ اس دوران ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون ملک جانیوالے نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے روک دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر سالک حسین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ پروٹیٹکٹر کے تحت مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں کی جائے گی، ضروری دستاویزات کے بغیر کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک  حسین نے لاہور ائیرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، دونوں وزراء 2 گھنٹے تک لاہور ائیرپورٹ پر موجود رہے اور امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے امیگریشن کاونٹرز پر رش دیکھ کر اظہار ناراضگی کیا اور پراسیس جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔ 
وفاقی وزراء نے بیرون ممالک جانیوالے مسافروں سے بات چیت کی، امیگریشن پراسیس سے متعلق پوچھا، وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیٹکٹر اسٹیکرز چیک کیے۔ اس دوران ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون ملک جانیوالے نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے روک دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر سالک حسین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ پروٹیٹکٹر کے تحت مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے۔

ایف آئی اے اہلکار کی مبینہ ملی بھگت سے بیرون ملک جانیوالے ایک مسافر کو امیگریشن کاونٹرپر روکا گیا اور آف لوڈ کیے گئے مسافر کو نجی کمپنی کو ادا کی گئی رقم واپس دلانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے دونوں نوجوانوں کو روکنے والے امیگریشن اہلکاروں کو بلا کر شاباش دی، اپنی جیب سے انعام دیا اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ہوگی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور، غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے 5افغانی گرفتار
  • پشاور: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات حاصل کرنے والے میں ملوث 5 افغان شہری گرفتار
  • غیرقانونی امیگریشن برداشت نہیں، دستاویزات کے بغیر کسی کو سفر کی اجازت نہ دی جائے، محسن نقوی
  • غیرقانونی امیگریشن برداشت نہیں، دستاویزات کے بغیر کسی کو سفر کی اجازت نہ دی جائے: وزیر داخلہ
  • وزیراعظم کا نام استعمال کرکے 60 ارب کا ٹھیکہ حاصل کرنے کی کوشش بے نقاب
  • ”ایک افغانی گرفتار کرائیں 10ہزار نقد انعام پائیں“ پنجاب میں بڑا آپریشن شروع
  • سیاحت کے شوقین پاکستانی کم بجٹ میں کون کون سے خوبصورت ممالک کی سیر کرسکتے ہیں؟
  • کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنیوالے تمام دہشتگرد افغانی تھے، تفصیلات سامنے آگئیں
  • اسلام آباد دھماکے میں افغان شہری کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد سرچ آپریشن تیز