پاکستان اور یو اے ای کا دو طرفہ تجارت مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے دبئی میں یو اے ای کے وزیر برائے غیر ملکی تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔
رانا احسان افضل نے یو اے ای کی کمپنیوں کو وزارتِ تجارت پاکستان کے زیراہتمام 25 تا 27 نومبر 2025 تک منعقد ہونے والی "فوڈ ایگ 2025" نمائش میں شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی۔
ملاقات کے دوران رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کی قیادت اور عوام کی جانب سے گرمجوش استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رانا احسان افضل یو اے ای
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔