رانا محمد اقبال کو قانون اور منشاء اللہ بٹ کو محنت کے قلمدان تفویض
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251015-08-12
لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت نے کابینہ میں محکموں کی نئی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے 2 وزراء کو اہم قلمدان تفویض کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رانا محمد اقبال خان (ایم پی اے PP-184) کو محکمہ قانون جبکہ خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ (ایم پی اے PP-47) کو محکمہ محنت و انسانی وسائل کا قلمدان سونپا گیا ہے۔یہ نوٹیفکیشن
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے گورنر پنجاب کے احکامات پر جاری کیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق، اس نوٹیفکیشن کی کاپیاں تمام متعلقہ محکموں، صوبائی وزراء، ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز سمیت اعلیٰ سرکاری حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ صوبائی انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کیلیے کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گورنرخیبرپختونخوا نومنتخب وزیراعلیٰ سے کل 4 بجے تک حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے کل 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ 4 بجے تک اگر گورنر حلف نہ لیں تو پھر اسپیکر حلف لے لیں۔
فیصلے کے مطابق علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا تھا، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جانا ہے، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قانون کے مطابق بغیر تاخیر سے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینا چاہئے، گورنر خیبرپختونخوا اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے حلف لیں۔
فیصلے کے مطابق حلف لینے کا عمل بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیا جائے، 15 اکتوبر تک حلف لے لیا جائے۔