ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز کے بھاری مارجن سے سے شکست دے کر ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کر لی، یہ قومی ٹیم کی میگا ایونٹ میں مسلسل تیسری ہار ہے۔
کولمبو میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ کے نویں میں پاکستان ویمنز ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے تاہم 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 36.

3 اوورز میں 114 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا کیوں کہ اننگز کے آغاز میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
پاکستانی بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم صرف 76 رنز پر 7 وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی، جہاں نَشرا سندھو نے تباہ کن اسپیل کے ذریعے مخالف بلے بازوں کو مشکلات میں ڈال دیا تھا۔
اس موقع پر لگ رہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم 100 رنز بھی بمشکل کر پائے گی مگر اس موقع پر بیتھ مونی اور ایلینا کنگ نے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
اس کے بعد بیتھ مونی اور آلانا کنگ نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور آٹھویں وکٹ پر 109 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
بیتھ مونی نے مشکل وقت میں ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اور شاندار سینچری اسکور کی، انہوں نے 95 کے رن ریٹ سے 114 گیندوں پر 109 رنز بنائے۔
دسویں نمبر پر کھیلنے کے لیے آنے والی ایلینا کنگ نےبھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 51 رنز کی ناٹ آؤٹ کھیلی۔
دیگر بیٹرز میں کتپان ایلیسا ہیلی 20، کم گارتھ 11، فیبی لِچ فیلڈ 10، ایلیس پیری 5، ٹاہلیا مک گرا 5، اینابیل سندرلینڈ اور ایشلی گارڈنر ایک، ایک جب کہ جورجیا ویرہم صفر پر آؤٹ ہوئیں۔
اس طرح آسٹریلوی مقررہ ٹیم 50 اوورز 9 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا سکی اور پاکستان کو جیت کے لیے 222 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے ناشرا سندھو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رامین شمیم اور فاطمہ ثنا نے 2، 2 جب کہ سعدیہ اقبال اور ڈیانا بیگ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام رہی، کوئی بھی پاکستانی بیٹر قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور پاکستان کی وکٹیں یکے بعد دیگر گرتی چلی گئیں، سدرہ امین نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے۔
پاکستانی اوپننگ بیٹرز صدف شمس اور منیبہ بالترتیب 5 اور 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، ان کے بعد اسٹار بیٹر سدرہ امین نے آسٹریلوی باؤلرز کی مزاحمت کی، مگر دوسرے اینڈ سے کوئی ان کا ساتھ نہ دے سکا۔
نتالیا پرویز ایک، ایمن فاطمہ صفر پر آؤٹ ہوئیں جب کہ کپتان فاطمہ ثنا بھی محض 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ ڈیان بیگ نے 7 اور نشرح سندھو نے 11 رنز بنائے۔
اس طرح پوری ٹیم 37 ویں اوور میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور آسٹریلیا نے یہ میچ باآسانی 107 رنز کے بڑے مارجن سے اپنے نام کرلیا۔ یہ پاکستان کی ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری شکست ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کم گریتھ نے 3 ، میگن شٹ نے 2 اور جب کہ ایلینا کنگ، انابیل سیدرلینڈ، ایشلی گارڈنر اور جارجیا ریہم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
آسٹریلیا نے اس کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پراپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی جب کہ پاکستان کے لیے اگلے میچز “کرو یا مرو” کی صورت حال اختیار کرگئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایونٹ میں قومی ویمنز ٹیم اپنا چوتھا میچ 15 اکتوبر کو انگلینڈ سے کھیلے گی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا نے میں پاکستان پاکستان کی پاکستان کو ا سٹریلوی ورلڈ کپ رنز کے

پڑھیں:

ویمنز ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ میں منیبہ علی کے رن آؤٹ پر تنازع، آئی سی سی قوانین کیا کہتے ہیں؟

ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں کھیلے گئے گزشتہ روز پاک بھارت میچ میں پھر ایک نیا تنازع دیکھنے کو ملا جس میں پاکستانی کرکٹر منیبہ علی کے متنازع رن آؤٹ نے میچ کے دوران ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

قومی ٹیم کی اوپنر منیبہ علی ایک غیر معمولی انداز میں رن آؤٹ ہو گئی تھیں، جس پر شدید اعتراضات اٹھائے گئے، یہاں تک کہ پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا یہ معاملہ لے کر میچ آفیشلز کے پاس پہنچ گئی تھیں۔

یہ غیر معمولی رن آؤٹ کا واقعہ چوتھے اوور کی آخری گیند پر پیش آیا تھا، جب منیبہ پہلے ایل بی ڈبلیو کی ایک اپیل میں بچ نکلی تھیں۔ گیند کرانتی گوڈ نے کروائی تھی جس پر بھارتی کپتان نے ریویو نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، حالانکہ بعد میں ری پلے میں تین ریڈ سگنلز دکھائی دیے تھے، جو آؤٹ ہونے کی نشاندہی کررہے تھے۔

اسی دوران منیبہ علی نے چند لمحوں کے لیے کریز سے باہر نکل آئیں اور اپنا بیٹ زمین سے اٹھا لیا تب ہی دیپتی شرما کی ایک تیز تھرو سیدھا اسٹمپ پر جاکر لگی جس کے بعد انہیں رن آؤٹ دے کر امپائر نے فیصلہ بھارت کے حق میں دیا، جس پر تنازع شدت اختیار کر گیا اور پاکستانی کپتان نے فوری طور پر امپائرز سے اس پر بات کی۔

آئی سی سی قوانین کیا کہتے ہیں؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پلیئنگ کنڈیشن 30.1.2 کے مطابق، اگر کوئی بیٹر کریز کے اندر موجود ہو یا بیٹ زمین پر رکھ چکی ہو اور دوڑنے یا ڈائیو لگانے کے دوران اس کا عارضی طور پر زمین سے رابطہ ختم بھی ہو جائے، تو اسے ’آؤٹ‘ قرار نہیں دیا جاتا۔

#CWC25 #INDvPAK

One of THE most bizarre passages of play.

Huge LBW appeal. Not given out.

Deepti throws (ofc she does), direct hit.

Muneeba grounded bat but was in the air when the stump was disturbed.

After ages, TV umpire says out.

Turns out, LBW would have been out. pic.twitter.com/8jAjUuXZR2

— Vinayakk (@vinayakkm) October 5, 2025

تاہم، یہ رعایت صرف اس وقت لاگو ہوتی ہے جب بیٹر دوڑ رہی ہو یا کریز کی جانب ڈائیو لگا رہی ہو، منیبہ علی اُس وقت صرف پیچھے کی جانب قدم رکھ رہی تھیں اور ان کے بیٹ کے زمین سے اٹھنے کا تعلق کسی حرکت یا رفتار سے نہیں تھا۔

قانون میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تاہم، اگر بیٹر اپنی کریز کی جانب دوڑتے یا ڈائیو لگاتے ہوئے کریز کے پار اپنا بیٹ یا جسم زمین پر رکھ چکی ہو، تو بعد میں بیٹ یا جسم کے زمین سے الگ ہونے کی صورت میں اسے کریز سے باہر نہیں سمجھا جائے گا۔

یہ متنازع لمحہ میچ کے دوران خاصی توجہ کا مرکز بنا رہا، اور سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کے درمیان اس پر خاصی بحث دیکھنے کو ملی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ : آسڑیلیا نے پاکستان کو 107سے شکست دیدی
  • ویمنز ورلڈ کپ 202، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
  • آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی نشرہ سندھو نے تاریخ رقم کردی
  • آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: نشرہ نے پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی
  • ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا پاکستان کو 222 رنز کا ہدف
  • ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سےہرادیا
  • بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سدرا امین کی سرزنش
  • ویمنز ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ میں منیبہ علی کے رن آؤٹ پر تنازع، آئی سی سی قوانین کیا کہتے ہیں؟
  • بھارت ‘ پاکستان کیخلاف جیت گیا ‘ ہینڈز شیک سے انکار ‘ ویمنز ورلڈ کپ بھی  سیاست سے آلودہ