لاہور(نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں رانا محمد اقبال اور منشا  اللہ بٹ شامل تھے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے صوبائی وزرا  کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ حلف برداری کی تقریب میںسپیکر و ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، ظہیراقبال چنڑ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اورچیف سیکرٹری پنجاب سمیت تمام صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔ نئی تعینات ہونیوالی وزیر اعلی پنجاب کی ایڈوائزر انوشہ رحمان بھی تقریب میں موجود تھیں۔گورنر ہائوس میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں سیاسی اور سماجی لوگوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

غزہ: شہباز شریف کی امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ کا دورہ کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ''وزیراعظم پاکستان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اور دیگر عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔

‘‘

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔

غزہ معاہدے سے پاکستان کو امیدیں

بیان میں کہا گیا ہے، ''وزیرِ اعظم کی شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت پاکستان کے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے اور انہیں ہر قسم کی سیاسی و سفارتی مدد کی فراہمی کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

‘‘

اس میں مزید کہا گیا ہے، ''پاکستان یہ توقع کرتا ہے کہ اس امن سربراہی اجلاس اور اس میں دستخط شدہ معاہدے کے بعد غزہ میں جاری مظالم کا سلسلہ رکے گا، غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا ہو گا، فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی ہو گی، ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی، قیدیوں کی رہائی ہو گی اور امن کے ساتھ ساتھ غزہ کی تعمیر نو ممکن ہو سکے گی۔

‘‘

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پر امید ہے کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہو گا بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اور فلسطینیوں کی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہوئی ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے گا۔

قبل ازیں اتوار کو مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ ختم کرنے سے متعلق ایک دستاویز اس تاریخی اجلاس کے دوران دستخط کے لیے تیار ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرم الشیخ کے لیے اتوار کے روز روانہ ہونے سے قبل اعلان کیا کہ ''غزہ میں جنگ ختم ہو چکی ہے‘‘۔

امریکی صدر پہلے اسرائیل جائیں گے۔ ان کے پہنچنے کا وقت حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی متوقع رہائی کے فوراً بعد رکھا گیا ہے۔ وہ اسرائیلی پارلیمان سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد مصر جائیں گے۔

جب ایئر فورس ون کے طیارے میں صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ پُراعتماد ہیں کہ اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ ختم ہو چکی ہے، تو انہوں نے کہا،''جنگ ختم ہو چکی ہے۔ ٹھیک ہے؟ آپ سمجھ رہے ہیں نا؟‘‘

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے جبکہ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، اطالوی وزیرِاعظم جورجیا میلونی اور اسپین کے پیڈرو سانچیز بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن بھی شرم الشیخ اجلاس میں ہوں گے۔ اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی شرکت کی بھی متوقع ہے۔

یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا اجلاس میں یورپی یونین کی نمائندگی کریں گے۔

بھارت کی نمائندگی وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ کرتی وردھن سنگھ کریں گے، کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی نے کم وقت میں دعوت نامہ موصول ہونے کی وجہ سے مصر کی دعوت قبول نہیں کی۔

حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ اس کانفرنس شامل نہیں ہو گی۔ اسی طرح اسرائیل بھی کل اس سمٹ میں غیر حاضر رہے گا۔

ادارت: صلاح الدین زین

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے دو نئے وزرا نے حلف اٹھالیا
  • لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں
  • لاہور،صوبائی کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا
  • پنجاب کابینہ میں رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ شامل، سردار سلیم حیدر نے حلف لیا
  • پنجاب کابینہ میں توسیع، دو نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا
  • پنجاب کابینہ میں توسیع، 2 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا
  • پنجاب کابینہ میں نئے دو وزرا شامل، گورنرسلیم حیدر نے حلف لیا
  • غزہ: شہباز شریف کی امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت
  • پنجاب کابینہ میں توسیع، سابق اسپیکر رانا اقبال اور منشا بٹ کو وزیر بنانے کا فیصلہ