لاہور،صوبائی کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251014-08-5
لاہور (نمائندہ جسارت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیر کے روز یہاں گورنر ہائوس لاہور میں صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ شامل تھے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے صوبائی وزرا کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، ظہیراقبال چنڑ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اورچیف سیکرٹری پنجاب سمیت تمام صوبائی کابینہ نے شرکت کی ۔ نئی تعینات ہونیوالی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایڈوائزر انوشہ رحمان بھی تقریب میں موجود تھیں۔گورنر ہائوس میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں سیاسی اور سماجی لوگوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔