مرید کے میں مظاہرین کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس ایچ او سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
مرید کے میں مظاہرین کے تشدد اور فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید انسپکٹر شہزاد نواز کی نمازجنازہ پولیس لائنز شیخوپورہ میں ادا کر دی گئی، جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی پی او بلال ظفر شیخ، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ اراکین صوبائی و قومی اسمبلی، وکلا برادری، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نماز جنازے میں شرکت کی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید انسپکٹر شہزاد نواز کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی جبکہ آئی جی پنجاب نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے، روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی۔
آئی جی پنجاب نے شہید انسپکٹر شہزاد نواز کے والد اور بھائی سے ملاقات کی اور شہید کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہید انسپکٹر کو انکے آبائی گاؤں اوگند میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہید انسپکٹر
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔