گورنر سندھ نے 13 میں سے 11 کیسز کے فیصلے سنا دیے
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 13 میں سے 11 کیسز کے فیصلے سنادیے جبکہ 2 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
محتسب اعلیٰ سندھ کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں پر گورنر سندھ نے اپیلیٹ اتھارٹی کی حیثیت سے سماعت کی۔
کامران ٹیسوری نے 13 کیسز نمٹائے، جن میں 11 درخواستوں پر فیصلے سنائے جبکہ 2 پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔ اپیلوں میں صوبائی محکموں میں بدانتظامی، خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی کی شکایات شامل تھیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، معاملات میں شفافیت، میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال رہے۔
گورنر ہاؤس میں ہراسانی، صوبائی محکموں میں بدانتظامی کی شکایات وصولی کےلیے افسر مقرر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لئے سبق ہے، گورنر سندھ
ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ افغانستان کسی زعم میں ہے تو پاکستان یہی پہاڑ طالبان کے سر پر توڑ دے گا، برطانیہ، سوویت یونین اور امریکا کو ہرانے کی باتیں کرنے والے حقیقت سے لاعلم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ایٹمی طاقت بھارت کو 6 گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نہ بھولے پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تھے، پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لیے سبق ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستان نے ابھی چند اہداف نشانہ بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کسی زعم میں ہے تو پاکستان یہی پہاڑ طالبان کے سر پر توڑ دے گا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ برطانیہ، سوویت یونین اور امریکا کو ہرانے کی باتیں کرنے والے حقیقت سے لاعلم ہیں۔