افغان بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پھر ملک بدر کر دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پہلے افغان بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پھر انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔
کراچی میں گذری میٹرنٹی ہوم میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاھ نے کہا کہ وزیر صحت کے ہمراہ گذری کے میٹرنٹی ہوم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، 7 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پولیو کا مرض صرف پاکستان اور افغانستان میں ہے، شہید بی بی نے اپنی بیٹی آصفہ بھٹو کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کیا تھا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پاک افغانستان جنگ کے بعد صوبے میں تھریٹ کی اطلاعات ہیں لیکن تمام تر خطرات اور تھریٹ کے باوجود پولیو مہم بھر پور طریقے سے جاری رہے گی، اگر کسی افغانی نے کوئی غلط حرکت کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دو نیو بورن بچوں کو آج پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں، 13 سے 19 اکتوبر تک یہ مہم چلائی جائے گی اور پولیو کی ٹیمز روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا سی ایم ہاؤس پہنچائیں گے، ہم نے سیل قائم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا اور میڈیا سے کہوں گا وہ بھی مثبت کردار ادا کرے، ہیڈلائنز میں پولیو مہم کو سپورٹ کریں۔ میڈیا چینلز کو پہلی خبر پولیو مہم کے حوالے سے چلانی چاہیے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو والدین قطرے پلانے سے منع کرتے ہیں ان کے لیے سی ایم ہاؤس میں ایک سیل قائم کیا ہے، ہمارے نمائندے ان والدین کے پاس جائیں گے اور انہیں راضی کریں گے۔ علمائے کرام اور ساری سماجی شخصیات سے درخواست ہے پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیو کے قطرے پلائے کو پولیو کے قطرے پولیو مہم نے کہا کہ بچوں کو
پڑھیں:
کل سے ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگا
قومی پولیو مہم کل سے ملک بھر کے 159 اضلاع میں شروع ہوگی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ یہ قومی پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں منعقد ہوگی۔
نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائیں گے جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم 20 تا 23 اکتوبر تک منعقد کی جائے گی۔
نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلَوائیں اور پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔