محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی ہے۔ دوران ملاقات سیکورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، برمی مسلمانوں کے لیگل اسٹیٹس کے دیرینہ مسئلے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ نے اس معاملے کے حل کیلیے پاکستانی وزیر داخلہ کی کوششوں پر اظہار تشکر کیا، انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت بھی کی۔ فریقین نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کیلئے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق کیا، جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کا ورکنگ گروپ آئندہ ماہ اجلاس منعقد کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات،عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(Field Marshal Syed Asim Munir) سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی جس میں عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے،جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا،پاکستان اور سعودی عرب کے اسٹریٹیجک عسکری تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔دفاعی اشتراک ،سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔قبل ازیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا،سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے۔