data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیاز کا دنیا کی سب سے عام مگر ضروری سبزیوں میں شمار ہوتا ہے، جس کے بغیر تقریباً ہر کھانا ادھورا لگتا ہے۔

صدیوں سے انسان اس کا استعمال کر رہا ہے، اور یہاں تک کہا جاتا ہے کہ قدیم مصر میں پیاز کو تقدس کی علامت سمجھ کر اس کی عبادت بھی کی جاتی تھی، مگر جتنی لذیذ یہ سبزی کھانے میں لگتی ہے، اسے کاٹنا اتنا ہی تکلیف دہ تجربہ ہوتا ہے ، کیوں کہ پیاز کاٹتے ہی آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہنے لگتے ہیں اور کچن میں موجود دیگر لوگ بھی اس اذیت سے محفوظ نہیں رہتے۔

امریکا کی کارنیل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس عام مگر پریشان کن مسئلے کا عملی اور دلچسپ حل ڈھونڈ نکالا ہے۔ تازہ تحقیق کے مطابق اگر پیاز کو کاٹنے سے پہلے اس پر ہلکی سی تیل کی تہ لگا لی جائے یا تیز دھار چھری سے آہستگی کے ساتھ کاٹا جائے، تو آنکھوں میں جلن اور آنسو بہنے سے بچا جا سکتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ پیاز کی تہوں میں موجود خلیات کو جب چھری دباتی ہے تو ان سے سلفر والے کیمیکلز کی ننھی بوندیں فضا میں نکلتی ہیں، جو آنکھوں تک پہنچ کر جلن پیدا کرتی ہیں۔

تحقیق میں پہلی بار یہ واضح کیا گیا ہے کہ جب چھری پیاز کو چیرتی ہے تو اس کے خلیات دباؤ کی وجہ سے 11 سے 89 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مائع بوندیں خارج کرتے ہیں۔ اگر چھری کند ہو اور پیاز کو تیزی سے کاٹا جائے تو یہ بوندیں زیادہ مقدار میں نکلتی ہیں، جس سے آنکھوں میں زیادہ جلن پیدا ہوتی ہے۔

محققین نے تیز رفتار کیمروں اور کمپیوٹر ماڈلز کی مدد سے یہ پورا عمل تفصیل سے سمجھا اور بتایا کہ  اگر چھری کی دھار تیز ہو اور پیاز کو نرمی سے کاٹا جائے تو اشک آور مرکبات کی مقدار کم رہتی ہے، جس سے آنکھوں میں پانی نہیں آتا۔

یہ تحقیق سائنسی جریدے  پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمیز آف سائنس میں شائع ہوئی ہے، جو گھریلو خواتین اور شیف حضرات کے لیے ایک دلچسپ اور کارآمد خبر ہے  کیوں کہ کیونکہ اب شاید پہلی بار پیاز کاٹنے کا عمل بغیر آنسوؤں کے ممکن ہو گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیاز کا پیاز کو

پڑھیں:

ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں دب کر پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کرم میں ہونے والے کان کے حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور دب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ، جان محمد شامل ہیں۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تین کی تلاش کیلیے امدادی کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق کان کے ایک حصے میں زمین کھسکنے سے مزدور اندر پھنس تھے جنہیں نکالنے کے لئے بھاری مشینری استعمال کی گئی۔  

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے معاملات طے کیے بغیر امن ممکن نہیں، سلمان اکرم
  • غزہ امن اجلاس میں اردوان اور اطالوی وزیراعظم میلونی کے درمیان دلچسپ مکالمہ وائرل
  • محکمہ ریلوے میں اندھیر نگری چوپٹ راج، بغیر منظوری 50 رہائشی کوارٹر الاٹ کر دیے گئے
  • ایل آر بی ٹی کا مفت آنکھوں کے کیمپ کا انعقاد
  • پھلوں اور سبزیوں کو بغیر دھوئے کھانا خطرناک ہو سکتا ہے، ماہرین نے خبردار کردیا
  • صرف عمران خان کیساتھ بیٹھنا ہی خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے مسئلے کا حل ہے،گنڈا پور
  • ٹرمپ کے خطاب کے دوران فسلطین کے حق میں نعرے لگانے والے 2 ارکان کو اسرائیلی پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا
  • ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور جاں بحق
  • کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 5 مزدور جاں بحق