پھلوں اور سبزیوں کو بغیر دھوئے کھانا خطرناک ہو سکتا ہے، ماہرین نے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہم میں سے اکثر لوگ بازار سے سیب یا ٹماٹر خریدتے ہی فوراً کھا لیتے ہیں، مگر کیا واقعی یہ محفوظ عمل ہے؟
ماہرینِ صحت کے مطابق تازہ پھلوں اور سبزیوں کو دھوئے بغیر کھانے سے مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے چاہے پھل کتنا ہی چمکتا ہوا کیوں نہ لگے، اسے استعمال سے پہلے اچھی طرح صاف کرنا ضروری ہے۔
تحقیقی ماہرین بتاتے ہیں کہ پھلوں اور سبزیوں کی سطح پر ای کولی، سالمونیلا اور دیگر خطرناک جراثیم پائے جا سکتے ہیں۔ یہ جراثیم زیادہ تر آلودہ پانی، مٹی یا کھیتوں میں استعمال ہونے والے کھاد اور کیمیکلز کے ذریعے ان میں منتقل ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ انہیں مارکیٹ یا اسٹور تک پہنچانے کے دوران بھی یہ آلودگی بڑھ سکتی ہے۔
اسی طرح کیڑے مار ادویات کے ذرات اور کیمیائی اثرات بھی پھلوں کی بیرونی سطح پر چپکے رہ جاتے ہیں، جو انسانی جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ گرد و غبار بھی مضر صحت اجزا کو پھلوں تک پہنچا دیتا ہے۔ اگرچہ دھونے سے ان تمام آلودگیوں کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا، لیکن ُھر بھی خطرہ واضح طور پر کم ضرور ہو جاتا ہے۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ پھلوں یا سبزیوں کو دھونے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو صابن اور صاف پانی سے دھونا ضروری ہے تاکہ صفائی کا عمل مؤثر ہو۔ پھر پھلوں اور سبزیوں کو کم از کم 10 سے 20 سیکنڈ تک صاف پانی میں دھویا جائے۔ اگر کسی پھل یا سبزی کا کوئی حصہ خراب یا سڑا ہوا دکھائی دے تو اسے فوراً کاٹ کر الگ کر دیں۔
دھونے کے بعد انہیں خشک کپڑے یا صاف تولیے سے پونچھ کر صاف کٹنگ بورڈ پر کاٹنا چاہیے تاکہ دوبارہ جراثیم منتقل نہ ہوں۔
ماہرین کے مطابق یہ معمولی سا احتیاطی عمل نہ صرف آپ کی صحت کو محفوظ رکھتا ہے بلکہ روزمرہ بیماریوں جیسے پیٹ درد، قے، یا فوڈ پوائزننگ سے بچاؤ میں بھی مددگار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پھلوں اور سبزیوں سبزیوں کو
پڑھیں:
میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے بارے میں ایک حیران کن پیشگوئی ہوئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔
چینی ماہر تعلیم اور تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے یہ دعویٰ متنازع آن لائن کانٹنٹ کریئٹر سنیکو کے کِک پلیٹ فارم پر ایک گفتگو کے دوران کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ لیونل میسی ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور آسانی سے کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فٹبالر 20 برس تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کریں گے اور غلط فیصلے کرنے پر بھی معاف کر دیں گے۔
یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میسی نے 39 برس کی عمر میں ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔ اگرچہ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم شائقین کے نزدیک ان کی حیثیت بدستور ناقابلِ تردید ہے۔
واضح رہے کہ لیونل میسی کی جانب سے سیاست میں آنے یا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اور یہ دعویٰ محض ایک تجزیہ کار کی ذاتی پیشگوئی ہے، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔