2025-10-14@11:35:48 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«پھلوں اور سبزیوں»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہم میں سے اکثر لوگ بازار سے سیب یا ٹماٹر خریدتے ہی فوراً کھا لیتے ہیں، مگر کیا واقعی یہ محفوظ عمل ہے؟ماہرینِ صحت کے مطابق تازہ پھلوں اور سبزیوں کو دھوئے بغیر کھانے سے مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے چاہے پھل کتنا ہی چمکتا ہوا کیوں نہ لگے، اسے استعمال سے پہلے اچھی طرح صاف کرنا ضروری ہے۔تحقیقی ماہرین بتاتے ہیں کہ پھلوں اور سبزیوں کی سطح پر ای کولی، سالمونیلا اور دیگر خطرناک جراثیم پائے جا سکتے ہیں۔ یہ جراثیم زیادہ تر آلودہ پانی، مٹی یا کھیتوں میں استعمال ہونے والے کھاد اور کیمیکلز کے ذریعے ان میں منتقل ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ انہیں مارکیٹ یا اسٹور تک پہنچانے کے دوران...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )خیبر پختونخوا حکومت نے مختلف پھلوں، سبزیوں، تیل داربیجوں، چائے اور فصلوں کے نئے بیج کی کاشت کی منظوری دے دی ہے صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال کی زیرصدارت صوبائی سیڈ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ہر بیج کی پیداوار، کاشت کے موزوں علاقے، بیماریوں کے خلاف مدافعت اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی. سیڈ کونسل کے اجلاس میں 53 بیج زیر غور لائے گئے جن میں سے 38 کی کاشت کی منظوری دی گئی وزیر زراعت کے پی نے کہا کہ منظور شدہ بیجوں میں مکئی کی چار اقسام اور چاول و گندم ایک ایک قسم شامل ہے، پھلوں کی کیٹیگری میں کیوی، خوبانی، مالٹے، انگور کی دو اور...
    کراچی میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی فوڈ پوائزننگ، آنتوں کے انفیکشن اور پیٹ کی دیگر بیماریوں کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں کی صحت مزید خراب ہو رہی ہے۔ گرمیوں میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے پھلوں میں سے بالخصوص ایک تربوز ان پیچیدگیوں کی بڑی وجہ بن گیا ہے۔ اگرچہ اسے ایک غذائیت بخش پھل سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر گرمی کی شدید گرمی میں، تاہم اب مریض اسپتالوں میں یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں تربوز کھانے سے ہیضہ اور فوڈ پوائزننگ کا سامنا ہے۔ جناح اسپتال کے ماہر ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بیماریوں میں اس اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ موسمی پھلوں کو موٹا بنانے کے لیے انجکشن لگائے...
    رمضان المبارک کیساتھ ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئیں ،رحمتوں اور برکتوں والے ماہ مقدس میں گراں فروش بے لگام ہوگئے، سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں میں فرق نہ جا سکا .آلو درجہ اول سرکاری نرخ 55 روپے مقرر ،بازار میں 90 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں،پیاز درجہ اول سرکاری نرخ 65 روپے مقرر ،بازار میں 110 روپے کلو بک رہے ,ٹماٹر کی سرکاری قیمت 40 روپے فی کلو مقرر لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 میں فروخت ہو رہے ، ,ادرک سرکاری نرخ 375 روپے مقرر بازار 419 روپے کلو فروخت ہورہا ہے ,لہسن سرکاری نرخ 310 روپے مقرر جبکہ بازار میں 360 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے مٹر سرکاری نرخ...
     رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ٹماٹر 50 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 80 روپے فی کلو فروخت ،پیاز 75 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں پیاز 100 روپے فی کلو فروخت آلو 55 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں آلو 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔لہسن 600 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں لہسن 800 روپے فی کلو میں فروخت ،ادرک 380 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں 500 روپے فی کلو میں فروخت شملہ مرچ 70 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں شملہ مرچ 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔بھنڈی 150 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو میں فروخت کیلا 230...
    لاہور(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سبزیوں اور پھلوں کے دام بے لگام ہو گئے۔ مارکیٹ میں منافع خوروں نے حکومتی ریٹ لسٹ کو ہوا میں اڑا دیا، مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل من چاہے نرخوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کے نرخ بدستور 80 روپے کلو برقرار ہیں جبکہ مارکیٹ میں پیاز 100 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر 50 روپے کے بجائے مارکیٹ میں 70 روپے، آلو 55 روپے کے برعکس 70 روپے ، لہسن 620 روپے کے بجائے 750 جبکہ ادرک 370 روپے کے بجائے 450 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ میں بند گوبھی اور پھول گوبھی 40 روپے ، پالک اور ساگ ، موسمی سبزیوں...
    ماہ رمضان کا بابرکات مہینہ قریب آتے ہی پھلوں کے نرخوں میں ایک بار پھر کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، جس نے شہریوں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ ہر سال کی طرح رواں سال بھی رمضان سے پہلے پھلوں کے نرخ دگنے ہوگئے ہیں، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اکثر پھل مارکیٹ سے غائب ہو چکے ہیں، اور رمضان میں ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔دیگر ممالک میں ماہ رمضان میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کم ہوجاتی ہیں مگر ہمارے ملک میں مافیا کی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں جس کے باعث عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے۔ دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سافکو اور دیگر مقامی و بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے پھلوں اور سبزیوں کو خشک کرنے والے جدید پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ یوتھ ڈویلپمنٹ پرائم منسٹر پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، پی پی اے ایف کے سربراہ نادر علی بڑیچ، آئی ٹی سی کے صوبائی چیف رضوان طارق، سی ایف سی او کے چیف سلیمان جے ابڑو اور دیگر نے مشترکہ طور پر پورٹ قاسم میں ویکیوم چیمبر اور ڈی ہائیڈریشن یونٹ کا افتتاح کیا۔ برآمدی تجارت کے لیے پھلوں اور سبزیوں کو خشک کرنے کا پلانٹ پرفیکٹ فوڈ انڈسٹری نے گریسپ پراجیکٹ کے تحت 6 کروڑ روپے کی لاگت سے لگایا ہے جس کے لیے سافکو کی جانب سے 3 کروڑ روپے فراہم...
     صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کے دام غریب کی جیب پر بھاری پڑنے لگے۔سرکاری نرخ نامے میں چار سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے بعد سبز مصالحہ جات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔لاہور کی مارکیٹوں میں پیاز 150، ٹماٹر 160، لہسن 740، ادرک 450 میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پالک 50 روپے، میتھی 80 ، بینگن 80 اور آلو 120 روپے کلو میں بیچے جارہے ہیں۔پھلوں کی خریداری بھی عوام کیلئے سوہان روح بن گیا، سیب کی قیمت 320 ، کیلا 220 درجن اور امرود 220 روپے فی کلو پر جا پہنچے جبکہ موسمی پھل بھی شدید مہنگے ہو گئے، کینو 280 سے...
۱