کراچی میں شدید گرمی کیوجہ سے شہری فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے لگے
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
کراچی میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی فوڈ پوائزننگ، آنتوں کے انفیکشن اور پیٹ کی دیگر بیماریوں کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں کی صحت مزید خراب ہو رہی ہے۔
گرمیوں میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے پھلوں میں سے بالخصوص ایک تربوز ان پیچیدگیوں کی بڑی وجہ بن گیا ہے۔
اگرچہ اسے ایک غذائیت بخش پھل سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر گرمی کی شدید گرمی میں، تاہم اب مریض اسپتالوں میں یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں تربوز کھانے سے ہیضہ اور فوڈ پوائزننگ کا سامنا ہے۔
جناح اسپتال کے ماہر ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بیماریوں میں اس اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ موسمی پھلوں کو موٹا بنانے کے لیے انجکشن لگائے جا رہے ہیں جن میں کاسمیٹک انجیکشن شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان پھلوں میں کیمیکل بھی ملایا جا رہا ہے۔
بیماریوں سے بچنے اور اپنے آپ کو بچانے کے لیے، ڈاکٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پھلوں کو منجمد نہیں کرنا چاہیے انہیں فریج میں رکھنا چاہیے اور لوگ ان کا زیادہ استعمال نہ کریں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں پھلوں، سبزیوں، چائے اور فصلوں کے نئے بیج کی کاشت کی منظوری
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )خیبر پختونخوا حکومت نے مختلف پھلوں، سبزیوں، تیل داربیجوں، چائے اور فصلوں کے نئے بیج کی کاشت کی منظوری دے دی ہے صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال کی زیرصدارت صوبائی سیڈ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ہر بیج کی پیداوار، کاشت کے موزوں علاقے، بیماریوں کے خلاف مدافعت اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی. سیڈ کونسل کے اجلاس میں 53 بیج زیر غور لائے گئے جن میں سے 38 کی کاشت کی منظوری دی گئی وزیر زراعت کے پی نے کہا کہ منظور شدہ بیجوں میں مکئی کی چار اقسام اور چاول و گندم ایک ایک قسم شامل ہے، پھلوں کی کیٹیگری میں کیوی، خوبانی، مالٹے، انگور کی دو اور دو اقسام کے بیج کی منظوری دی.(جاری ہے)
سجاد بارکوال کا کہنا تھا کہ آلو بخارہ، پیکن نٹ، انجیر اور بیر کے ایک ایک قسم کے بیج کی کاشت کی منظوری دی، سبزیوں کی کیٹیگری میں بھنڈی کی دو، ٹماٹر کی تین پیاز و پالاک کے ایک ایک قسم کے بیج کی منظوری دی گئی انہوں نے کہا کہ تیل دار بیجوں کی کیٹیگری میں 10 اقسام کے بیج کی منظوری دی گئی، چائے کے دو اقسام کے بیج بھی کونسل کی جانب سے منظوری دی گئی، نئے بیجوں کی تیاری میں نجی سیڈ کمپنیوں کی خدمات قابل ستائش ہیں سجاد بارکوال کا کہنا تھا کہ زمینداروں کیلیے بہتر بیج کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی تاکہ ان کے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکے.