سی ای او سیپکو نے 2ایس ڈی اوز کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت ) سی ای او سیپکو اعجاز چنہ کا ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن، دو ایس ڈی اوز معطل،چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) اعجاز احمد چنہ نے ناقص کارکردگی اور ریکوری میں ناکامی پر دو ایس ڈی اوز کو معطل کرتے ہوئے م پیغام دیا ہے کہ غفلت یا کمزوری برداشت نہیں کی جائے گی، صرف محنتی اور دیانتدار افسران ہی عزت کے حقدار ہوں گے۔ سی ای او سیپکو اعجاز احمد چنہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سیپکو ہیڈ کوارٹر سکھر میں منعقد ہوا، جس میں کمپنی کے مختلف شعبہ جات کے ہیڈز، سرکلز کے ایس ایز، ایکسیئنز، ایس ڈی اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سی ای او نے سیپکو کے تمام سرکلز، ڈویڑنز اور فیلڈ افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔سی ای او اعجاز چنہ نے شہدادکوٹ اور قمبر سرکل کے دو ایس ڈی اوز اور ایل ایسز کو کارکردگی میں مسلسل ناکامی اور ریکوری اہداف حاصل نہ کرنے پر فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ کئی افسران کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی کارکردگی میں فوری بہتری لائیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی سی ای او نے مزید کہا کہ ‘‘بجلی صارفین کی خدمت کرنے والے افسران اور اہلکار ہماری اصل طاقت ہیں۔ ایسے محنتی ملازمین ادارے کے فخر ہیں، ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ڈی اوز سی ای او
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔