data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری ایکسپریس وے پر ایف ڈبلیو او کی جانب سے جاری ترقیاتی کام کے سبب حسن اسکوائر سے سہراب گوٹھ جانے والا یوٹرن ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کے ترجمان کے مطابق سہراب گوٹھ سے غریب آباد جانے والی گاڑیاں اب گارڈن انٹرچینج سے یوٹرن لے کر اپنی منزل کی طرف جا سکتی ہیں اسی طرح حسن اسکوائر سے سہراب گوٹھ جانے والی گاڑیاں بھی گارڈن انٹرچینج سے متبادل راستہ اختیار کریں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ حسن اسکوائر کی جانب اترنے والا راستہ بھی عارضی طور پر بند کیا گیا ہے تاکہ تعمیراتی کام میں تیزی لائی جا سکے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دورانِ سفر کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریںاور ہائی وے پولیس کے ہیلپ لائن نمبر 130 پر رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حسن اسکوائر سہراب گوٹھ

پڑھیں:

شہری کو قتل کرکے لاش کو تیزاب سے مسخ کرنے والا سفاک شخص گرفتار

راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ قبل شہری کو قتل کرکے اس کی لاش کو تیزاب سے مسخ کرنے والے مرکزی اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔

متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست اشتہاری نے مقتول کی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر قتل کیا تھا۔

ریس کورس پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، مقتول کی اہلیہ سمیت تین افراد کو  قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: گوٹھ بڈوپالاری کے رہائشی پلاٹ پر قبضے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • بھارت سے افریقہ جانے والا تیل بردار جہاز صومالیہ میں قزاقوں نے قبضے میں لے لیا
  • واٹس ایپ پر ’ہائی سوسائٹی‘ محبت کا جال، شہری 32 لاکھ روپے سے محروم
  • لاہور سے جدہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں اتار لیا گیا
  • کراچی، گارڈن میں موٹرسائیکل سوار کو کچل کر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور کی ضمانت منظور
  • کراچی گارڈن سے اغوا 2 نوجوانوں کو بلوچستان سے بازیاب کرالیا گیا
  • شہری کو قتل کرکے لاش کو تیزاب سے مسخ کرنے والا سفاک شخص گرفتار
  • حافظ آباد: خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
  •  سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو عمرہ ادائیگی کیلئے  جانے سے روک دیا گیا