خیبرپختونخوا میں پھلوں، سبزیوں، چائے اور فصلوں کے نئے بیج کی کاشت کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )خیبر پختونخوا حکومت نے مختلف پھلوں، سبزیوں، تیل داربیجوں، چائے اور فصلوں کے نئے بیج کی کاشت کی منظوری دے دی ہے صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال کی زیرصدارت صوبائی سیڈ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ہر بیج کی پیداوار، کاشت کے موزوں علاقے، بیماریوں کے خلاف مدافعت اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی.
(جاری ہے)
سجاد بارکوال کا کہنا تھا کہ آلو بخارہ، پیکن نٹ، انجیر اور بیر کے ایک ایک قسم کے بیج کی کاشت کی منظوری دی، سبزیوں کی کیٹیگری میں بھنڈی کی دو، ٹماٹر کی تین پیاز و پالاک کے ایک ایک قسم کے بیج کی منظوری دی گئی انہوں نے کہا کہ تیل دار بیجوں کی کیٹیگری میں 10 اقسام کے بیج کی منظوری دی گئی، چائے کے دو اقسام کے بیج بھی کونسل کی جانب سے منظوری دی گئی، نئے بیجوں کی تیاری میں نجی سیڈ کمپنیوں کی خدمات قابل ستائش ہیں سجاد بارکوال کا کہنا تھا کہ زمینداروں کیلیے بہتر بیج کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی تاکہ ان کے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی کاشت کی منظوری کی منظوری دی کے بیج کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: سرکاری جامعات کی پنشن واجبات کی ادائیگی کیلئے فنڈز جاری
— فائل فوٹوخیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات کے پنشن واجبات کی ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے۔
سیکریٹری اعلیٰ تعلیم کو محکمۂ خزانہ کا فنڈز کے اجراء سے متعلق خط ارسال کر دیا گیا ہے۔
محکمۂ خزانہ نے بتایا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو 5 ارب 22 کروڑ 32 لاکھ روپے جاری کیے جارہے ہیں۔
محکمۂ خزانہ نے مزید بتایا کہ فنڈز میں 3 ارب 63 کروڑ 10 لاکھ روپے پنشن واجبات کی ادائیگی کے لیے مختص ہیں۔
محکمۂ خزانہ نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو تمام زیر التواء پنشن واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جامعات آئندہ پنشن واجبات جمع ہونے سےگریز کریں اور خود انحصاری پر عمل کریں۔