پھلوں اور سبزیوں کو خشک کرنے والے جدید پلانٹ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سافکو اور دیگر مقامی و بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے پھلوں اور سبزیوں کو خشک کرنے والے جدید پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ یوتھ ڈویلپمنٹ پرائم منسٹر پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، پی پی اے ایف کے سربراہ نادر علی بڑیچ، آئی ٹی سی کے صوبائی چیف رضوان طارق، سی ایف سی او کے چیف سلیمان جے ابڑو اور دیگر نے مشترکہ طور پر پورٹ قاسم میں ویکیوم چیمبر اور ڈی ہائیڈریشن یونٹ کا افتتاح کیا۔ برآمدی تجارت کے لیے پھلوں اور سبزیوں کو خشک کرنے کا پلانٹ پرفیکٹ فوڈ انڈسٹری نے گریسپ پراجیکٹ کے تحت 6 کروڑ روپے کی لاگت سے لگایا ہے جس کے لیے سافکو کی جانب سے 3 کروڑ روپے فراہم کیے گئے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ دیہی زرعی کاروبار کو سپورٹ کرنے کے لیے سافکو، پی پی اے ایف، آئی ٹی سی اور یورپی یونین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، جن کی ایک مثال پورٹ قاسم میں قائم کیا گیا ویکیوم چیمبر اور ڈی ہائیڈریشن یونٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سہولیات اور علاقائی تعاون کے اشتراک سے سرانجام دیے جانے والے شاندار کام کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، دیگر نوجوانوں کو بھی آگے بڑھ کر ان گنت مواقع سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اداکار دھرمیندر ایک مضبوط خاندانی ورثہ اور اربوں کی دولت چھوڑ گئے
دھرمیندر کی مجموعی دولت کا اندازہ 335 کروڑ سے 450 کروڑ روپے کے درمیان لگایا جاتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ اپنے پیچھے 6 دہائیوں پر محیط شاندار فنی سفر، ایک مضبوط خاندانی ورثہ اور اربوں روپے کی دولت چھوڑ کر گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ہی مین کے نام سے مشہور اداکار دھرمندر کے خاندان کا بھارتی فلم انڈسٹری کے بااثر فلمی خاندانوں میں شمار ہوتا ہے۔دھرمندر کا تعلق پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے گاں نصرالی سے تھا،
اِن کے والد کیول کرشن سنگھ دیول ایک اسکول ٹیچر اور والدہ ستونت کور گھریلو خاتون تھیں۔1954 میں محض 19 سال کی عمر میں دھرمندر نے پرکاش کور سے شادی کی، اس شادی سے اِن کے چار بچے ہیں۔ سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول۔
1980 میں دھرمندر نے اداکارہ ہیمامالنی سے شادی کی جن کے ساتھ انہوں نے متعدد سپرہٹ فلمیں بھی کیں۔ اس رشتے پر کافی تنازعات نے جنم لیا کیونکہ دھرمندر قانونی طور پر پرکاش کور کے شوہر ہی تھے لیکن اِن کی ہیما مالنی کے ساتھ بھی شادی برقرار رہی اور دونوں کی دو بیٹیاں ہیں۔
ہیمامالنی اور اِن کی بیٹیاں ممبئی میں الگ رہتی ہیں جبکہ دھرمندر زیادہ تر اپنے پہلے خاندان کے ساتھ رہتے تھے تاہم دونوں خاندانوں میں ہمیشہ احترام کا تعلق برقرار رہا۔ سرمایہ کاری اور مالی نظم و ضبط نے دھرمیندر کو ایک مضبوط مالی حیثیت دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کی مجموعی دولت کا اندازہ 335 کروڑ سے 450 کروڑ روپے کے درمیان لگایا جاتا ہے۔ دیول خاندان کی مجموعی دولت 1000 کروڑ روپے سے زائد سمجھی جاتی ہے جو اِنہیں بھارتی فلمی دنیا کے طاقتور ترین خاندانوں میں شامل کرتی ہے۔
واضح رہے کہ 89 سالہ معروف اداکار دھرمیندر گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، اِنہیں سانس سے متعلق شدید تکلیف کے باعث دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔