مہنگائی کا جن بے قابو، سبزیوں اور پھلوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کے دام غریب کی جیب پر بھاری پڑنے لگے۔سرکاری نرخ نامے میں چار سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے بعد سبز مصالحہ جات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔لاہور کی مارکیٹوں میں پیاز 150، ٹماٹر 160، لہسن 740، ادرک 450 میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پالک 50 روپے، میتھی 80 ، بینگن 80 اور آلو 120 روپے کلو میں بیچے جارہے ہیں۔پھلوں کی خریداری بھی عوام کیلئے سوہان روح بن گیا، سیب کی قیمت 320 ، کیلا 220 درجن اور امرود 220 روپے فی کلو پر جا پہنچے جبکہ موسمی پھل بھی شدید مہنگے ہو گئے، کینو 280 سے 350 روپے تک کی قیمت میں فروخت کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب برائلر کی قیمت میں 4 روپے کی معمولی کمی ہوئی یے، کمی کے بعد برائلر 591 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ انڈوں کی قیمت 300 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔گلی محلوں ، منڈی اور پوش علاقوں میں نرخ ناموں کے برعکس من مانی قیمتوں پر سبزیاں ، پھل اور چکن کی فروخت سے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ، عوام نے حکومت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے روز پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی جہاں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 283 روپے 45 پیسے مقرر ہوئی ہے۔
دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتیں بھی جاری
سعودی ریال: 75 روپے 55 پیسے
بحرینی دینار: 752 روپے 05 پیسے
عمانی ریال: 736 روپے 22 پیسے
کویتی دینار: 928 روپے 47 پیسے
قطری ریال: 77 روپے 55 پیسے
ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 285 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 286 روپے 55 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیے: کیا کرپٹو کرنسی کی وجہ سے زرمبادلہ میں کمی ہوسکتی ہے؟
معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں حالیہ بہتری درآمدی بل میں کمی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور معاشی پالیسیوں پر مارکیٹ کے اعتماد کا مظہر ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں کرنسی مارکیٹ میں مزید استحکام متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی روپیہ اور ڈالر پاکستانی روپے کی قدر پاکستانی کرنسی ڈالر غیر ملکی کرنسی ریٹ کرنسی ریٹ