ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں دب کر پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کرم میں ہونے والے کان کے حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور دب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ، جان محمد شامل ہیں۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تین کی تلاش کیلیے امدادی کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق کان کے ایک حصے میں زمین کھسکنے سے مزدور اندر پھنس تھے جنہیں نکالنے کے لئے بھاری مشینری استعمال کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
رانا ثنا کی سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام، سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بے شک اپنے بیانیے پر قائم رہے لیکن آج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو، پی ٹی آئی آج شہداء کے ساتھ کھڑی ہو، آپ شہداء کے خون کو عزت دیں اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں، پی ٹی آئی بھی میثاق پاکستان کیلئے ساتھ بیٹھے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس وقت ایک مذہبی جماعت غزہ مارچ کے نام پر مارچ کر رہی ہے، اس جماعت کے انتہائی سینئر رہنما سے میرا رابطہ ہوا۔ مولانا فضل الرحمان سے بھی میری اس احتجاج کے حوالے سے بات ہوئی۔ خواجہ سعد رفیق، مولانا طاہر محمود اشرفی اور سب نے اس احتجاج پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنا احتجاج شہداء کے نام کرتے ہوئے مؤخر کر دیں۔ غزہ کا مسئلہ سفارتی کوششوں سے حل ہو چکا ہے۔ غزہ میں نسل کشی ختم ہونے کو ہے۔ اس موقع پر تو پاکستان کی حکومت کا ہاتھ مزید مضبوط کیا جانا چاہیے تھا۔