فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرانے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرانے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی اپیل کی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں ابھی تک حالات معمول پر نہیں آسکے جبکہ سعودی عرب کے نزدیک کیبل میں خرابی، ایف بی آر کے سسٹم سے متعلقہ مسائل اور اندرونی حالات کی وجہ سے کئی شہروں میں انٹر نیٹ سروس کی بندش سے لوگوں کی بڑی تعداد بروقت انکم ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کرا سکی اور اس وقت بھی ایف بی آر کے سسٹم کی سست روی کی وجہ سے ٹیکس دہندگان اور ان کے وکلاکو پریشانی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کی گئی تو ایف بی آر کیلئے محاصل کی وصولیوں کے اہداف بھی پورے نہیں ہو سکیں گے اسلئے موجودہ 15اکتوبر کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی مزید توسیع کی جائے تاکہ لوگ اطمینان سے اپنی ٹیکس ریٹرن داخل کراسکیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کی تاریخ میں
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان کپ ہوگا، تاریخ کا اعلان ہوگیا
پی ایم اینڈ ڈی سی نے یونیورسٹیوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ایم ڈی کیٹ 2025 کے پیپرز کا پری ہاک تجزیہ لازمی قرار دیا جائے.
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا جسکے امتحان کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز قائم اور ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں ہوگا۔ ایم ڈی کیٹ امتحان یونیورسٹیوں کے ذریعے لیا جائے گا جس کا پی ایم اینڈ ڈی سی براہِ راست منتظم نہیں ہوگا۔
پی ایم اینڈ ڈی سی نے امتحانی پالیسی اور ڈھانچہ یونیورسٹیوں کو فراہم کر دیا ہے۔ تمام امتحان لینے والی یونیورسٹیوں کو نیشنل آئٹم بینک تک رسائی دی گئی ہے جبکہ یونیورسٹیاں کا پیپر سیٹنگ، ڈیولپمنٹ اور پرنٹنگ کے دوران پی ایم اینڈ ڈی سی کے معیارات کی پابندی کرنا لازمی ہوگا۔
یونیورسٹیوں کو ہدایت دی گئی ہیں کہ سوالیہ پرچوں کا پری ہاک تجزیہ کر کے نصاب سے باہر سوالات کو ختم کریں جبکہ یونیورسٹیاں سوالیہ پرچوں کی رازداری سختی سے برقرار رکھی جائے گی۔
مزید برآں پرچے صرف سرکاری گواہوں کی موجودگی میں کھولے جائیں گے اور ایم ڈی کیٹ کے لیے ایڈمٹ کارڈز امتحان سے سات دن قبل امیدواروں کو جاری کیے جائیں گے۔ یونیورسٹیاں امتحان کے سات دن کے اندر نتائج کا باضابطہ اعلان کریں گی۔