2025-10-15@11:36:00 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«پرویز الہی کی»:

    لاہور: پرویز الٰہی کی منی لانڈرنگ کے کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور  میں  ایف آئی اے  منی لانڈرنگ  کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے تحریری حکم میں کہا کہ پرویز الہی کی بریت کی درخواست پر مکمل دلائل سن لیے ہیں۔ چوہدری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر ہوئی ، اسپیشل پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا کہ گزشتہ سماعت پر حاضری معافی مکمل نہیں تھی اور حاضری معافی کی درخواست کے ساتھ میڈیکل ادویات کا نسخہ موجود نہیں...
    راولپنڈی (جنرل رپورٹر+ آئی این پی) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج شیخ اعجاز علی نے اراضی کیس میں  چوہدری پرویز الہی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے ہیں۔ عدالت نے یہ وارنٹ تخت پڑی جنگلات اراضی ریفرنس میں پرویز الہی کی عدم حاضری پر جاری کئے تھے عدالت نے حاضری استثنی سمیت دو درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی۔  پرویز الہی کے وکیل  نے ریفرنس کی حیثیت کو چیلنج کئے جانے کے لئے درخواست دائر کردی۔ پرویز الہی نے عدالت کو بتایا کہ میری میڈیکل رپورٹس آپ کے سامنے ہیں، میری طبیعت ایسی ہے کہ میں ہر پیشی پہ یہاں پیش نہیں ہو سکتا۔ میری صحت دیکھ...
    ---فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے سے متعلق کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کو سیشن کورٹ منتقل کر دیا۔پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار 15 ملزموں کے خلاف مقدمے پر سماعت ہوئی۔ کرپشن ریفرنس: پرویز الہٰی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس وصولی کے ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے مقدمے پر فیصلہ سنایا۔ذکر الہیٰ سمیت دیگر ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، ملزموں کے وکیل مختار...
    صدر پی ٹی آئی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کے کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے سماعت کی، صدر پی ٹی آئی کے پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ میں فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کے کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے سماعت کی، پرویز الہیٰ کے پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ میں فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، وکلاء نے پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست...
    راولپنڈی کی احتساب عدالت نے اراضی خورد برد نیب ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منظورکر لی۔ چوہدری پنجاب پرویز الہی  سمیت 18 ملزمان کے خلاف تخت  پڑی جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی خرد برد ریفرنس کی سماعت راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج اعجاز علی نے کی۔ چوہدری پرویز الہی اور ان کے بیٹے راسخ الہٰی  عدالت میں پیش ہوئے۔ پرویز الہٰی نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی۔ عدالت نے پرویز الہٰی کی ضمانت اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت نے پرویز الہیٰ کو 5 لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جو جمع کروا دئیے گئے۔ چودھری پرویز الہی پر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویزالہی کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس طارق ندیم نے پرویزالہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کیے جا رہےہیں،پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کررکھے ہیں مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں،عدالت درخواست گزار پردرج مقدمات کی تفصیلات دینے کا حکم دے۔ ڈبل ٹیکسیشن سے بچنے کیلئے سپرٹیکس کا نام دیاگیا،یہ سپرٹیکس نہیں ٹیکس ہے،وکیل کمپنیز عدالتی حکم پر پنجاب پولیس نے پرویزالہی پر درج مقدمات کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ پرویز...
    لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ  پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی کیسز کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی گئی۔ سرکاری وکیل کے مطابق پرویز الہی پر پنجاب بھر میں 32 مقدمات ہیں۔ عدالت نے کہا کہ رپورٹس اگئی ہیں یہ کیس اب داخل دفتر کیا جاتا ہے۔ چوہدری پرویز الہیٰ کے وکیل نے استدعا کی کہ مھجے کچھ وقت دیں میں رپورٹ کو دیکھنے کے بعد دلائل دینا چاہتا ہوں۔ رپورٹ میں کچھ متضاد حقائق بیان کیے گئے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔...
    سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے پس منظر میں 9 مئی 2023 کو مبینہ طور پر تشدد کے لیے اکسانے کے معاملے پر نگراں حکومت کی کابینہ کمیٹی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ اور ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ان واقعات سے ایک طرح سے بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔ سینیئرصحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق موجودہ وفاقی کابینہ کو پیش کی گئی اس رپورٹ میں فوجی تنصیبات پر حملوں میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنمائوں کے مبینہ کردار کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست خارج مذکورہ رپورٹ...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )احتساب عدالت لاہور نے کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں سابق وزیرعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہی سمیت دیگر کیخلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت کی.(جاری ہے) سابق وزیراعلی ایک بارپھر احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی پرویز الہی نے حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر فریقین نے دلائل مکمل کئے، وکلا کا موقف تھا کہ پرویز الہی عمر رسیدہ اور بیمار ہیں جبکہ ڈاکٹر نے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2025ء) لاہور کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں درج مقدمے میں سابق وزیر اعلی و سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر ملزمان کی حاضری لگا دی اور چوہدری پرویز الہی کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔(جاری ہے) عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش کیا جائے تاکہ فرد جرم کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے منگل کوکیس کی سماعت کی۔ چوہدری پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست...
    سپیشل کورٹ سینٹرل میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔  پرویز الہی کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی،درخواستگزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے، پوری طرح صحت یاب نہیں ، متعدد عدالتوں میں پیش ہونے پر بھی پسلیوں کی تکلیف بڑھ گئی ہے، ڈاکٹر نے پرویز الٰہی کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ سپیشل کورٹ سینٹرل نے کارروائی 20 فروری تک ملتوی کر دی، پرویز الہی نے بریت کی درخوا ست عدالت میں دائر کررکھی ہے۔
۱