سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے پس منظر میں 9 مئی 2023 کو مبینہ طور پر تشدد کے لیے اکسانے کے معاملے پر نگراں حکومت کی کابینہ کمیٹی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ اور ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ان واقعات سے ایک طرح سے بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔

سینیئرصحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق موجودہ وفاقی کابینہ کو پیش کی گئی اس رپورٹ میں فوجی تنصیبات پر حملوں میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنمائوں کے مبینہ کردار کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست خارج

مذکورہ رپورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کیخلاف سرگرم انداز سے 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام تو عائد کیا گیا ہے لیکن حیران کن طور پر پرویز الہیٰ اور شاہ محمود قریشی کا اس ضمن میں کوئی ذکر نہیں ہے۔

تاہم مذکورہ رپورٹ کے برعکس عمران خان کے بعد پی ٹی آئی دونوں رہنما 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے تناظر میں متعدد مقدمات میں ملوث کیے جاتے رہے ہیں،

9 مئی کے پرتشدد واقعات کو ریاستی اداروں پر ایک غیر معمولی حملہ قرار دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماؤں نے مبینہ طور پر تشدد کو ہوا دی۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کے جن سزا یافتگان کو معافی مل گئی ان کے مقدمات دوبارہ نہیں کھل سکتے، ماہرین

صحافی اںصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی اس رپورٹ میں پرویز الہیٰ اور شاہ محمود قریشی کے ناموں سے درگزر کے باعث کئی سوال اٹھتے ہیں، خاص طور پر اس وقت کہ جب دونوں رہنماؤں کو 9 مئی سے جڑے مقدمات میں قانونی جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔

عمران خان کے علاوہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں پی ٹی آئی کے جن دیگررہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے ان میں حماد اظہر، زرتاج، مراد سعید، فرخ حبیب، علی امین گنڈاپور، علی زیدی، انعم شیخ، شاندانہ گلزار خان، کنول شوزب، سینیٹر اعجاز چوہدری، فیصل جاوید اور شہریار آفریدی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:آئینی بینچ نے 9 مئی کے مخصوص ملزمان کے ملٹری ٹرائل پر سوالات اٹھا دیے

اسی طرح عمر ملک، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، جمشید اقبال چیمہ، زبیر نیازی، عمر چیمہ، حسان نیازی، عائشہ اقبال، عالیہ حمزہ، منزہ حسن، مسرت چیمہ، علیمہ خان، نوشین حامد، صداقت عباسی، واثق قیوم، عمر بٹ، جہانگیر بٹ، راجہ عثمان، عاطف قریشی، مسلم خان، ذیشان ممتاز، قیصر خان، ذکی بٹ، ملک عابد، سیمابیہ طاہر، آصف محمود، طیبہ ابراہیم، شبانہ فیاض اور اظہر میر کے نام بھی مذکورہ رپورٹ میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

9 مئی انصار عباسی بری الذمہ پرتشدد واقعات پرویز الہی پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کابینہ کمیٹی نگراں حکومت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بری الذمہ پرتشدد واقعات پرویز الہی پی ٹی ا ئی شاہ محمود قریشی کابینہ کمیٹی نگراں حکومت میں پی ٹی ا ئی کے شاہ محمود قریشی پرتشدد واقعات نگراں حکومت رپورٹ میں گیا ہے مئی کے

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنماؤں کو خبردار کردیا گیا تھا کہ 9 مئی پر کوئی رعایت نہیں ملے گی

اکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اعلیٰ رہنماؤں بشمول چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو واضح الفاظ میں خبردار کر دیا گیا تھا کہ 9 مئی کو عسکری تنصیبات پر حملوں سے متعلق مقدمات میں ریاست کی جانب سے ’’کوئی سمجھوتہ، نرمی یا ڈیل نہیں ہوگی۔‘‘ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو حالیہ ملاقاتوں کے دوران یہ پیغام دیدیا گیا تھا کہ ادارہ ’’9 مئی کے واقعات نظر انداز کرنے یا دفاعی اداروں پر تشدد میں ملوث افراد کو معاف کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پی ٹی آئی قیادت کو واضح کر دیا گیا تھا کہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کا قانونی عمل بغیر کسی سیاسی سودے بازی کے آگے بڑھے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ’’کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔‘‘ حکام کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملے، جن میں لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ کو آگ لگانا اور جی ایچ کیو کے داخلی راستوں پر حملے شامل ہیں، ’’منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے اقدامات تھے، نہ کہ فوری یا اچانک پیش آنے والے واقعات۔‘‘ دو افراد پر خصوصی طور پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، دونوں نے مظاہرین کو فون کالز کے ذریعے فوجی عمارتوں کو آگ لگانے کی ہدایات دی تھیں۔یہ واقعات پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی 9 مئی 2023ء کو گرفتاری کے بعد پیش آئے، جس کے نتیجے میں ملک گیر احتجاج بھڑک اٹھا۔ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ریاست کی جانب سے سخت کریک ڈائون، وسیع پیمانے پر گرفتاریاں، اور فوجی و انسدادِ دہشت گردی کے قوانین کےتحت مقدمات کا آغاز ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: عمران خان کی کال پر احتجاج، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار
  • موجودہ پی ٹی آئی قیادت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں جسیی ہے جو صوابی سے آگے نہیں جاسکتی، محمود خان
  •   نئے گیس کنکشن حاصل کرنیوالوں سے متعلق  اہم فیصلہ
  • لاپتہ افراد کیس:صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت متعلقہ فریقین سے جواب طلب
  • احتجاج سے متعلق تیاریاں مکمل ، عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کرینگے، اسد قیصر
  • زائرین کو زمینی سفر سے روکنے سے متعلق ترجمان شاہد رند کا موقف آگیا
  • لاہور؛ مڈوائف کا حاملہ کو سرکاری اسپتال سے گھر لیجا کر آپریشن، خاتون جاں بحق
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو خبردار کردیا گیا تھا کہ 9 مئی پر کوئی رعایت نہیں ملے گی
  • 9 مئی : مقتدر حلقوں نے پی ٹی آئی قیادت کو پیغام دیدیا
  • چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنے کا سبب بنی، برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ