data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 10 میں جھونپڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا، واقعے میں درجنوں جھونپڑیاں، خانہ بدوشوں کا سامان اور کئی موٹرسائیکلیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ بجلی کی تاریں ٹکرانے سے پیدا ہونے والے شاٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس کے بعد آگ تیزی سے پھیل گئی،  ابتدا میں صرف ایک فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر پہنچا، صورتحال سنگین ہونے پر مزید فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے رہائشی علاقے تک پھیلنے کے خدشے کے باعث آپریشن میں اضافہ کیا گیا اور پانچ فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد شعلوں پر قابو پایا،  خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،  متعدد مویشی جھلس گئے جبکہ متاثرہ افراد کا قیمتی سامان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

فائر آفیسر نے بتایا کہ علاقے میں جھونپڑیوں کے قریب لٹکتی بجلی کی تاریں اور غیر محفوظ کنکشن اس طرح کے واقعات کا بنیادی سبب ہیں، جنہیں فوری طور پر درست کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ کسی سانحے سے بچا جا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور،فرخ آباد کے علاقے میں سیوریج کا جمع پانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی، گلستان جوہر میں 200 سے زائد جھگیاں آگ لگنے کے باعث جل گئیں، مویشی بھی ہلاک
  • کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں
  • کراچی: گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی
  • بھارت : مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
  • لاہور،فرخ آباد کے علاقے میں سیوریج کا جمع پانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے
  • افغان بستی میں چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار
  • جمیکا اور کیوبا میں درجنوں دیہات تباہ‘ طوفان نے بہاماس کا رخ کرلیا
  • شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق
  • ٹائروں کے گودام میں خوفناک آگ، تیسرے درجے کی قرار