پرویز الہیٰ و دیگر کیخلاف میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کے کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
صدر پی ٹی آئی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کے کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے سماعت کی، صدر پی ٹی آئی کے پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ میں فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کے کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے سماعت کی، پرویز الہیٰ کے پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ میں فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، وکلاء نے پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہیٰ بیمار ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دے رکھا ہے، سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے شریک ملزم مختار احمد رانجھا نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، پرویز الہیٰ سمیت دیگر پر پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کا الزام ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پرویز الہی سمیت دیگر
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔