پاک بھارت جنگ کے دوران پروپیگنڈا، علیمہ خان اور آفتاب اقبال سمیت 4 افراد طلب
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 4 افراد کو طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت جنگ کے دوران منفی پروپیگنڈا کرنے والے یوٹیوبرز کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ
این سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ، یوٹیوبر آفتاب اقبال، صنم جاوید اور فلک جاوید کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔
نوٹس میں چاروں افراد کو 5 جون بروز جمعرات کو لاہور آفس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان اور آفتاب اقبال سمیت چاروں افراد کے خلاف 27 مئی کو انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ’ان جعلی نیوز چینلز کو نہ دیکھیں‘، انڈین یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بھارتی میڈیا کا پردہ چاک کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی سی آئی اے نے بتایا ہے کہ ان چاروں نے افراد نے پاکستان بھارت جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آفتاب اقبال این سی سی آئی اے پاک بھارت جنگ پاکستان بھارت جنگ پروپیگنڈا ریاستی ادارے صنم جاوید علیمہ خان فلک جاوید نوٹسز جاری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا فتاب اقبال این سی سی ا ئی اے پاک بھارت جنگ پاکستان بھارت جنگ پروپیگنڈا ریاستی ادارے صنم جاوید علیمہ خان نوٹسز جاری وی نیوز سی سی ا ئی اے ا فتاب اقبال جنگ کے دوران بھارت جنگ
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔