2025-07-24@00:32:37 GMT
تلاش کی گنتی: 1460

«کر فرار ہوگئے»:

    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ(پی ٹی اے) طے پا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال اور افغانستان کی جانب سے افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد نے معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے اور معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کا یہ اقدام دوطرفہ تجارت...
    سٹی42:  پی ٹی آئی کے لیڈر حماد اظہر کے والد اور پنجاب کے سابق گورنر میاں اظہرآج شب لاہور میں فوت ہوگئے۔ میاں اظہر کافی عرصے سے علیل تھے ۔ میاں اظہر این اے 129 سے  قومی اسمبلی کے رکن  بھی تھے۔ ان کی وفات سے پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں ایک اور نشست سے محروم ہو گئی۔ میاں اظہر نے سیاست کا آغاز سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیا الھق کی آمریت کے دوران غیر سیاسی سیاست سے کیا تھا۔ وہ لاہور میں ضیا الحق کے لائے ہوئے بلدیاتی نظام میں ابھرے اور لاہور کے مئیر بنے۔ بعد میں میاں اظہر مسلم لیگ نون کے لیڈر میاں نواز شریف کے لاہور  کی سیاست میں دستِ راست بن گئے تھے۔ میاں نواز شریف...
    کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3387 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونا 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے پر مستحکم رہا۔ اسی طرح مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے پر برقرار رہی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 23 روپے کے اضافے سے 4035 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا، اور اس دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا، جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 19 جولائی سے جاری آپریشن میں اب تک کل 8 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں سرکاری طور پر اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اقدام وفاقی بجٹ 2025–26 میں متعارف کرائی گئی NEV (نیو انہانسڈ ویلیو) لیوی کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکس صرف برقی، ہائبرڈ، برآمدی، اور سفارتی گاڑیوں کو استثنیٰ دیتا ہے۔ اس پالیسی کا مقصد پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔ ٹویوٹا کے علاوہ، ہونڈا، سوزوکی، اور چانگان سمیت تقریباً تمام بڑی کار ساز کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق مختلف ماڈلز کی قیمت میں 49 ہزار روپے سے لے کر 5 لاکھ 70 ہزار روپے تک کا اضافہ...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اگرچہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے آمدنی میں اضافہ کیا ہے، لیکن یہ ادارہ اب بھی مسلسل خسارے کا شکار ہے، جس پر اس کی مالی صحت اور مستقبل کی حکمتِ عملی سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق وزارتِ خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ (سی ایم یو) کی جانب سے جاری کردہ مالی سال 25-2024 کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق پی ٹی سی ایل نے اس عرصے کے دوران 7.2 ارب روپے کا خسارہ برداشت کیا، جس سے اس کے مجموعی نقصانات 43.6 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے...
    ملک بھر میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری ہوگئی، حکومتی اعلانات کے باوجود چینی کی قیمتوں میں بدستور اضافہ ریکارڈ ہوا۔کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں ایک کلو چینی 200 روپے کی ہوگئی۔پشاور میں دو ہفتوں میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 سے 20 روپے کا اضافہ ہوا۔پرچون میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو، ہول سیل میں چینی 178 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ اشتہار
    فائل فوٹو فیصل آباد میں 2 لڑکیوں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔گزشتہ رات ملزم کی فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی تھی۔ایس پی سعید احمد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے ڈی ٹائپ کالونی میں پیش آیا تھا، مقتولہ کے موبائل فون سے ملزم کا نمبر ٹریس کر کے آج لوکیشن معلوم ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی کے مطابق ملزم نے تعلق ختم کرنے پر ایک لڑکی پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی جبکہ ساتھی لڑکی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئی تھی۔مقتولہ مقامی ہوٹل کے فوڈ پوائنٹ پر کام کرتی تھی۔ گزشتہ رات اپنی ساتھی لڑکی کے ساتھ گھر واپس جارہی تھی...
    نوے دن کل سے شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک باقاعدہ شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی پالیسی اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اب تحریک باقاعدہ طور پر شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف بانی پی ٹی آئی ہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے حقیقی...
    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی  شہید ہوگئے۔ تھانہ تولئی خولہ ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں چند دن قبل نامعلوم دہشت گردوں کے ایک بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مشن اسپتال پشاور میں زیر علاج ایس ڈی پی او برمل سرکل ڈی ایس پی رحمین خان شہید ہو گئے۔ شہید ڈی ایس پی رحمین خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی، جس میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید ، سی سی پی او قاسم علی خان ، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد ، پی ایس او ٹو آئی جی پی عمران خان ، ایس ایس پی انوسٹیگیشن...
    ملک بھر میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری ہوگئی، حکومتی اعلانات کے باوجود چینی کی قیمتوں میں بدستور اضافہ ریکارڈ ہوا۔ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں ایک کلو چینی 200 روپے کی ہوگئی۔ پشاور میں دو ہفتوں میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 سے 20 روپے کا اضافہ ہوا۔ پرچون میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو، ہول سیل میں چینی 178 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ Post Views: 4
    کراچی: ایسٹ زون کے علاقے طارق روڈ کے قریب مسلح ڈاکو جیولرز سے 3 کروڑ 95 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او فیروز آباد انعام جونیجو نے بتایا کہ جیولر بلال نقدی لے کر طارق روڈ پہنچا تو تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں ان سے بیگ میں موجود رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ جیولر بلال کے مطابق چھینی جانے والی نقدی 3 کروڑ 95 لاکھ روپے تھی جو کہ وہ کہیں سے لے کر آرہا تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس جائے وقوع پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر کے فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ڈاکوؤں کی شناخت میں مدد مل سکے اور...
    منگھوپیر سلطان آباد کی رہائشی چھ سالہ بچی گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد سیکٹر 3 روٹ نمبر ایف 21 بس اسٹاپ کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ایک بچی جاں بحق ہوگئی ۔جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت چھ سالہ آمنہ دختر ریاض کے نام سے کی گئی۔ متوفیہ بچی کے ورثا موت کی تصدیق کے بعد  لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر لے گئے۔
    تھرپارکر کے گاؤں کاٹن کے جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 29 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ گاؤں کاٹن کے جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 29 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئیں، آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ آج بارش کے دوران پیش آیا۔ آزاد کشمیر میں تیندوا مار دیا گیاآزاد کشمیر کی تحصیل پٹہکہ نصیرآباد کے علاقے بسنت... ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ 29 بکریاں تین مالکان کی ہیں، جون سے اب تک آسمانی بجلی کے واقعات میں 82 بکریاں ہلاک ہوچکی ہیں۔
    فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ کراچی (ممتازنیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ58 ہزار 100 روپے ہوگئی۔ 10گرام سونے کی قیمت 3لاکھ 7ہزار 13روپے ہوگئی ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 944 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 356 ڈالر فی اونس ہے۔ Post Views: 7
    پاکستانی اداکارہ نتاشا علی نے اداکارہ حرا مانی غیر مہذب کہہ دیا۔اداکارہ نتاشا علی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی ۔دوران شو میزبان نے اداکارہ کو ایک سیگمنٹ میں مختلف اداکاؤں کے نام دے کر انھیں نمبرز دینے کا کہا۔جس پر  اداکارہ نتاشا علی نے ہانیہ عامر کو سب سے بہتر اداکارہ قرار دیتے ہوئے 10 میں سے 10 نمبرز دیے، نتاشا علی نے یہ بھی کہا ہانیہ کا دور چل رہا ہے۔اس سیگمنٹ میں نتاشا نے اداکاری میں ماہرہ خان کو 9 ، اقرا عزیز کو 7، عائزہ خان کو 8، مہوش حیات کو 7 ،حریم فاروق کو 6 عائشہ عمر کو...
    راولپنڈی  میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گھر کا سربراہ اکرام الہی جاں بحق اور بھتیجی زخمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ راولپنڈی تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں رات گئے پیش آیا جہاں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران  ڈاکوؤں  نے  فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ اکرام الہی جاں بحق اور بھتیجی زخمی ہوگئی۔ 4 ڈاکو شہری کے گھر میں چھلانگ لگا کر داخل ہوئے جس سے گھر والے جاگ گئے، شہری کے گھر سے باہر نکل کر شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا اپنا ساتھی بھی ہلاک ہو گیا  جبکہ ٹیکسلا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
    نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی—فائل فوٹو نوبل انعام یافتہ  ملالہ یوسف زئی آج 28 برس کی ہو گئیں۔پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر نیوالی ملالہ یوسف زئی 1997 میں سوات کے شہر مینگورہ میں پیدا ہوئیں۔ تعلیم، امن اور خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنیوالی ملالہ کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے دہشت گردوں نے ان پر 9 اکتوبر 2012 کو اسکول سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہونے کے بعد ملالہ ناصرف صحت یاب ہوگئی بلکہ دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کی تعلیم کی آواز بھی بن گئی۔ ملالہ یوسف زئی نے تعلیم جیسے اہم موضوع پر بات چیت کی: شہزاد رائےپاکستانی گلوکار...
    وِمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں 7 مرتبہ فاتح نوواک جوکووِچ کو 23 سالہ اطالوی نوجوان یانیجک سینر کے ہاتھوں 6 3، 6 3، 6 4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن سیمی فائنل میں ریٹائرمنٹ لے لی 38 سالہ جوکووِچ کی اس شاندار شکست نے سنسنی مچا دی، جب کہ انہوں نے کھلے عام اعتراف کیا کہ عمر اور بدن کی تھکن نے ان کے کھیل پر گہرا اثر ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیدھا سادہ، عمر اور جسمانی تھکن ہے، میں ٹینس کے بہترین دور میں نہیں ہوں۔ جوکووِچ نے اپنی 2025ء سیزن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری ) شہر قائدکی ترقی کے بلند و بانگ دعوے کرنے والی سندھ حکومت کی کراچی دشمنی ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے آگئی۔ مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص رقم میں سے 183ارب روپے خرچ ہی نہیں کیے جاسکے۔ عوام کو جھانسہ دینے کے لیے بچ جانے والی رقم کو نئے مالی سال میں منتقل کردیا گیا۔کراچی کی نمائندگی کادعویٰ کرنے والی جماعتوں ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی کھلی ناانصافی کے خلاف چپ سادھ لی اور شہر سے ہونے والی زیادتی پر سندھ اسمبلی کے ایوان میں کوئی آواز بلند نہیں کی۔ ذرائع کے مطا بق مالی سال 2024-25کے لیے صوبائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بلوچستان میں مسلح افراد کی جانب سے بس مسافروں کے قتل کے اندوہناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین دہشت گردی قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشت گردی واقعے میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کر کے انھیں کیفرکردار تک پہنچائے۔انھوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان کے اضلاع ژوب اور لورالائی کے درمیان قومی شاہراہ پر مسافربسوں پر سوار 9 نہتے افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔...
    کراچی: شمس پیر یونس آباد سے مچھلی کے شکار کے لیے روانہ ہونے والی ایک چھوٹی ماہی گیر لانچ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق لانچ 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب کھلے سمندر کی جانب روانہ ہوئی تھی اور اس کے بعد سے اس سے ہر قسم کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ لانچ میں ناخدا حسین، خلاصی یاسر، بابر علی، نصیر اور رزاق محمد سوار تھے۔  اطلاعات کے مطابق یہ لانچ پٹی کریک کے مقام پر کیٹی بندر کی جانب جا رہی تھی، تاہم اس کے بعد سے لانچ کا سراغ نہیں مل سکا۔ فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کراچی ویسٹ کی جانب سے کھلے سمندر میں موجود دیگر ماہی گیر لانچوں سے ریڈیو سیٹلائٹ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اپنی زندگی کے 100 برس مکمل کرلیے۔ اس موقع پر انہوں نے خصوصی پیغام بھی جاری کیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مہاتیر محمد نے اپنی زندگی کا نصف سے زائد حصّہ سیاست اور عوامی خدمت میں گزارا ہے۔ وہ پہلی بار 1981ء میں ملائیشیا کے وزیر اعظم منتخب ہوئے اور انہوں نے 2003ء تک ملک کے چوتھے وزیر اعظم کے طور پر امور انجام دیے۔اس کے بعد 2018ء کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے دوسری بار وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوگئے اور 2020ء تک ملک کے ساتویں وزیر اعظم کے طور پربرسر اقتدار رہے۔ 100برس مکمل ہونے پر انہوں نے لوگوں کو صحت مند رہنے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی شماریاتی ادارے نے 2024 ء کے حوالے سے کل آبادی کے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ جاری کر دی ،جس کے مطابق سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 53 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی آبادی میں سعودی شہری 55.6 فیصد ہیں جبکہ غیرملکیوں کی شرح 44.4 فیصد ہے۔ آبادی میں مردوں کا تناسب 62.1 فیصد جبکہ خواتین 37.9 فیصد ہیں۔ معمرافراد کا تناسب 2.8 فیصد ہے۔
    ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اور عالمی شہرت یافتہ سیاست دان مہاتیر محمد نے زندگی کے نشیب وفراز کے 100 ویں سالگرہ منائی۔ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اب بھی ایک بھرپور اور متحرک زندگی بسر کر رہے ہیں اور سب کے لیے ایک مثال ہیں۔ مہاتیر محمد نے اپنی 100ویں سالگرہ کے دن اہل خانہ کے ہمراہ منایا۔ کیک کاٹا اور مبارکبادیں وصول کیں۔ جس کے بعد وہ اپنا روایتی سفاری سوٹ پہن کر دفتر کے لیے روانہ ہوگئے اور معمول کے کام انجام دیئے۔ اپنی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی لائیو پوڈ کاسٹ میں مہاتیر محمد نے زندگی کے بہار اور خزاں پر روشنی ڈالی۔ اپنی طویل عمر کا روز بتاتے ہوئے مہاتیر محمد نے کہا کہ اگر کوئی انسان...
    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام افراد کو گاڑی سے نکالا جن میں سے 7 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ ضلع کرم کے علاقے گندال میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی کھائی میں گرگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام افراد کو گاڑی سے نکالا جن میں سے 7 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہےکہ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ زخمی افراد اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری ) شہر قائدکی ترقی کے بلند و بانگ دعوے کرنے والی سندھ حکومت کی کراچی دشمنی ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے آگئی۔مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں شہر کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص رقم میں سے 183ارب روپے خرچ ہی نہیں کیے جاسکے، عوام کو جھانسہ دینے کے لیے بچ جانے والی رقم کو نئے مالی سال میں منتقل کردیا گیا۔کراچی کی نمائندگی کادعویٰ کرنے والی جماعتوں ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی کھلی ناانصافی کے خلاف چپ سادھ لی اور شہر سے ہونے والی زیادتی پر سندھ اسمبلی کے ایوان میں کوئی آواز بلند نہیں کی۔ذرائع کے مطا بق مالی سال 2024-25کے لیے صوبائی حکومت...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لے کر ان کے بھائی  لاہور روانہ ہوگئے۔ اداکارہ کے بھائی نوید اصغر میت وصول کرنے کے لیے گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید اصغر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل پھپھو کا انتقال ہوا والدین صدمے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ حمیرا اصغر کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔ اداکارہ کے بھائی کی میڈیا سے گفتگو اداکارہ کے بھائی کے مطابق ان کا ایک سال سے حمیرا اصغر سے رابطہ منقطع تھا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کے سینئر جج جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ خاتون پنشنر کی بیٹی کی شادی ہوگئی اور پھر طلاق ہوگئی تواس کاکھانا پینا، خرچہ کہاں سے چلے گا؟ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل 2رکنی بینچ نے جمعرات کے روز حکومت سندھ، کراچی اور دیگر کی جانب سے طلاق یافتہ بیٹی کو والدہ کی پنشن دینے کے معاملے پر مسمات صورتھ فاطمہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ سندھ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سبطین محمود پیش ہوئے۔ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ خاتون پنشنر کی بیٹی کی شادی...
    وزارت اقتصادی امور کے مطابق یہ پروگرام یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے اسٹریٹجی، جی ایس پی پلس وعدوں اور یورپی یونین گرین ڈیل سے ہم آہنگ ہے اور پائیدار سرمایہ کاری اور مضبوط سپلائی چینز کے فروغ کو یقینی بنائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین بہتر طرز حکمرانی اور کاروباری ماحول کے پروگرام کے لیے پاکستان کو 20 ملین یورو دے گا، حکومتِ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی وزارت اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت "بہتر طرزِ حکمرانی اور کاروباری ماحول" کے عنوان سے پروگرام شروع کیا جائے گا، یہ معاہدہ پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے دونوں فریقین کے مشترکہ عزم کی توثیق ہے۔ مذکورہ معاہدے پر یورپی...
    تحصیل خار کے ہیڈکوارٹر سے چند قدم فاصلے پر شنڈئی موڑ پر نامعلوم افراد کی جانب سے مولانا خان زیب کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی مولانا خان زیب قاتلانہ حملے میں ساتھی سمیت شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے ہیڈکوارٹر سے چند قدم فاصلے پر شنڈئی موڑ پر نامعلوم افراد کی جانب سے مولانا خان زیب کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔ حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے امور علما اور باجوڑ موقع پر شہید ہوگئے جبکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکار شیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: 118 سال کی اولمپکس کی تاریخ میں سال 2024 کے اولمپکس کے مقابلوں میں 92.97 میٹر کی سب سے لمبی جیولن تھرو کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے پاکستانی کھلاڑی اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل کے حامل اولمپیئن ارشد ندیم ایک بار پھر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔اولمپئن ارشد ندیم کو پنڈلی میں مممولی کھنچاؤ کی وجہ سے ڈاکٹر نے بھرپور ٹریننگ سے منع کردیا ہے جس کی وجہ سے ارشد ندیم اب سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ لاہور میں ٹریننگ میں مصروف ارشد ندیم  کو صرف ہلکی پھلکی ٹریننگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ ارشد ندیم اب 15 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ پولینڈ میں 15...
    لاہور: ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل کے حامل اولمپیئن ارشد ندیم ایک بار پھر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔ پنڈلی میں مممولی کھچاؤ کی وجہ سے ڈاکٹر نے بھرپور ٹریننگ سے منع کر دیا، ارشد ندیم اب سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ٹریننگ میں مصروف ارشد ندیم  کو اب ہلکی پھلکی ٹریننگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ ارشد ندیم اب 15 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ پولینڈ میں 15 اگست کو ہونے والی لیگ کی تیاری کریں گے۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم کا اصل ہدف اکتوبر میں جاپان میں ہونے والی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے۔
    اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین لاش وصول کرنے کیلئے رضامند ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کے بہنوئی نے پولیس سے دوبارہ رابطہ کیا ہے اور حمیرا کے بھائی کو ہمراہ لانے کا کہا ہے۔ بہنوئی کا کہنا ہے کہ کچھ ہی گھنٹوں میں لاش وصول کرنے کراچی پہنچ رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حمیرا کے اہل خانہ 5 سے 6 گھنٹوں میں کراچی پہنچ جائیں گے۔ پولیس کی جانب سے ان کے بہنوئی کو ہدایت کی گئی تھی کہ حمیرا اصغر کے بلڈ ریلیٹو کو ہی ان کی لاش سپرد کی جائے گی۔ اداکارہ کی تدفین کب اور کہاں ہوگی اس کا فیصلہ اہل خانہ کریں گے۔ اس سے قبل اداکارہ حمیرا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زمین کی گردش میں معمول سے تیز رفتاری آنے والی ہے، جس کے باعث ہمارے دن معمول سے چند ملی سیکنڈز چھوٹے ہو جائیں گے۔ سائنسدانوں کے مطابق آئندہ ہفتوں میں، خصوصاً 9 جولائی، 22 جولائی اور 5 اگست 2025 کو، چاند کے مخصوص زاویوں کی وجہ سے زمین کی گردش میں ایسا ہلکا سا اضافہ ہوگا کہ ہر دن تقریباً 1.3 سے 1.51 ملی سیکنڈز کم لمبا محسوس ہوگا۔ عموماً ایک مکمل دن کی مدت 86,400 سیکنڈز یعنی چوبیس گھنٹے ہوتی ہے، لیکن زمین کی گردش مستقل نہیں رہتی۔ زمین پر کششِ ثقل کے اثرات، شمسی و قمری کشش، سیارے کے اندر اور سطح پر موجود مادّے کی حرکت اور یہاں تک کہ موسمی اور زلزلے جیسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) کچی نہر اور چینل موری نہر میں ڈوب کر دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کچی نہر میں 15 سالہ لڑکا سعید ولد اشرف قمبرانی ڈوب گیا، ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد نے لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا، دوسری جانب چینل موری میں کراچی کا رہائشی 30 سالہ اکبر علی ولد غلام رضا نہاتے ہوئے ڈوب گیا، ریسکیو ٹیم نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن سے جاری اعداد وشمار کےمطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جس  میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بلوچستان میں ووٹرز 56 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہیں، خیبر پختونخوا میں ووٹرز دو کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار ہوگئے ہیں۔ پنجاب کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 7 کروڑ 65 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، اسی طرح سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ہیں۔ الیکشن کمیشن کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیروبی: کینیا میں حکومت مخالف مظاہروں میں گزشتہ ماہ بھی 19 افراد مارے گئے تھے جب کہ رواں ماہ 31 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا میں گزشتہ برس سے جاری حکومت مخالف احتجاجی ریلیوں کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی گئی جس میں مجموعی ہلاکتیں 100 سے زائد ہوگئیں۔حکومت مخالف مظاہروں کے درمیان ایک رہنما استاد اور بلاگر البرٹ اوجوانگ کی پولیس حراست میں ہلاکت بھی ہوئی جس سے عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔نیروبی سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں مظاہرین صدر ویلیم رٹو سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔پولیس نے مظاہرین پر صرف اندھا دھند فائرنگ ہی نہیں کی بلکہ...
    کینیا میں حکومت مخالف مظاہروں میں گزشتہ ماہ بھی 19 افراد مارے گئے تھے جب کہ رواں ماہ 31 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا میں گزشتہ برس سے جاری حکومت مخالف احتجاجی ریلیوں کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی گئی جس میں مجموعی ہلاکتیں 100 سے زائد ہوگئیں۔ حکومت مخالف مظاہروں کے درمیان ایک رہنما استاد اور بلاگر البرٹ اوجوانگ کی پولیس حراست میں ہلاکت بھی ہوئی جس سے عوام میں  غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ نیروبی سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں مظاہرین صدر ویلیم رٹو سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے مظاہرین پر صرف اندھا دھند فائرنگ ہی نہیں کی بلکہ 500 سے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کے صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ شوگر مافیا کے سامنے حکومت بے بس ، ایک ہفتے میں چینی 8 روپے مہنگی ہوگئی، ہول سیل میں 180 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ ریٹیل میں چینی 195 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ چیئرمین ہول سیل گروسریز عبد الرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ ٹن چینی کی امپورٹ سے معیشت پر مزید بوجھ پڑے گا، شوگر کارٹیل حکومت کو کھلم کھلا چیلنج کر رہا ہے، شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی جائے تو چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو تک آ سکتی ہے۔ مزیدپڑھیں:آئندہ 48گھنٹوں میں موسلادھاربارشوں کا الرٹ جاری
    یورپ کے 12 بڑے شہروں میں شدید گرمی کی لہر کے دوران صرف 10 دنوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 300 ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہلاکتیں 23 جون سے 2 جولائی کے درمیان بارسلونا، میڈرڈ، لندن اور میلان سمیت 12 بڑے یورپی شہروں میں ہوئیں۔ ان 2,300 اموات میں سے 1,500 براہ راست ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوئیں جن میں زیادہ تر بزرگ، بیمار، بچے اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والے شامل ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں بڑے شہروں میں ہونے والی ہلاکتیں اس لیے بھی ہوئیں کیونکہ سڑکیں اور عمارتیں گرمی جذب کر لیتی ہیں اور گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ امپیریل کالج لندن کے محقق بین کلارک کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی نے درجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس کے دوران شازیہ مری سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہم ہوگئیں اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا۔اس پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے چیئرمین سی ڈی اے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شازیہ مری تحریک استحقاق لائیں وہ اس کا سامنا کریں گے۔شازیہ مری نے جواباً کہا کہ طلال چوہدری  دھمکی دے رہے ہیں، اس پر وزیر مملکت نے کہاکہ دھمکی شازیہ مری دے رہی ہیں۔بعد ازاں پی پی رہنما نبیل گبول  وزیر مملکت کے رویے پر احتجاجاً...
    گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے نگر خاص ہوپر،سپلتار نالہ میں سیلاب سے سڑکوں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ ماحولیات حکومت گلگت بلتستان نے کہا کہ سردیوں میں برف باری نہیں ہوئی، گرمیوں میں بالکل بارش نہیں ہے، جہاں گزشتہ سردیوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا کئی برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا، وہیں اس بارگرمیوں میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ۔ دوسری جانب گونر فارم اور مولا داد پری کے علاقوں میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے بند ہوگئی۔گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلگت سے چلاس کے درمیان قراقرم ہائی وے پانچ مقامات پر بند ہوگئی، اچانک سیلاب کے نتیجے میں بڑی مقدار میں ملبہ...
    ملاقات نوے منٹ تک جاری رہی، لیکن اختتام پر اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں دو روز میں دوسری ملاقات کی۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات نوے منٹ تک جاری رہی، لیکن اختتام پر اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر واضح پیش رفت نہ ہوسکی۔ ملاقات سے پہلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش اور سیلاب کی وجہ سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹیکساس میں نظام زندگی شدید متاثر ہے ۔ سیلاب سے کیر کاؤنٹی کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 84 لاشیں برآمد ہوئیں۔ سمر کیمپ انتظامیہ نے کیمپ کی لاپتا 27 لڑکیوں اور کونسلر کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 10 سے زائد لڑکیاں اور عملے کا ایک رکن تاحال لاپتا ہے،جن کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر، کشتیوں اور ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ دریائے گوادیلوپ کے کناروں پر بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دریا کے پانی میں...
     سٹی 42: پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ، نجکاری کمیشن بورڈ کی اہم منظوری مل گئی اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 4 سرمایہ کاروں کوپری کوالیفائی کرلیا گیا،لیک سٹی ، عارف حبیب ،فاطمہ فرٹیلائز،سٹی اسکول کے کنسورشیم نے پری کوالیفائی کیا،لکی سیمنٹ،حب پاور کوہاٹ سیمنٹ،میٹرو وینچر کے کنسورشیم نے پری کوالیفائی کیا، ایئر بلیو اور فوجی فرٹیلائزر نے بھی پری کوالیفائی کرلیا،نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت ہوا،پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دلچسپی ظاہر کرنے والی کمپنیوں کی اسکروٹنی کی گئی،کمپنیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کےبعد پری کوالیفیکیشن کی منظوری دی گئی، پری کوالیفائیڈ کمپنیاں پی آئی اے کی بائی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں 200 اور 201 یونٹ پر بلوں میں فرق کا ایجنڈہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور سوال کیا 200 یونٹ تک 5000 روپے بل اور 201 یونٹ ہوتے ہیں بل 15 ہزار کیوں؟ تفصیلات کے مطابق محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا ، جس میں مہنگی بجلی اور زائد بلوں کی بھرمار پر اراکین قومی اسمبلی نے سوالات اٹھادیئے۔ رکن کمیٹی رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہم لوگوں کو کیا جواب دیں بجلی کب سستی ہوگی،؟ کچی آبادیوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بجلی کنکشن نہیں ہیں ، کئی سوسائٹیاں 50 سالوں سے قائم ہیں لیکن وہاں بجلی...
    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ کسان کی گندم سستی اور شوگر مافیا کی چینی مہنگی ہوگئی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ملک احمد بھچر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیٹے کا پلانٹڈ چالان کرایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوچھا جائے کہ کیا وزیر اعلیٰ کے صاحبزادے کے ساتھ پروٹوکول نہیں تھا؟اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ شان میں گستاخی پر آپ نے ہمارے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا، اسپیکر وزیر اعلیٰ کے آگے جھکانا چاہتے ہیں تو ہم نہیں جھکیں گے، جمعرات سے پنجاب اسمبلی کے باہر اپنا اجلاس کریں گے۔
    پشاور(نیوز ڈیسک) کوچی بازار میں مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق پشاور کے علاقے کوچی بازار میں ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ آتشزدگی کے واقعے میں گھر میں موجود 2 خواتین اور 2 مرد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ریسکیو حکام کےمطابق آگ بجھانے کے عمل میں 6 فائرٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے حصہ لیا جب کہ اس دوران 2 فائر فائٹرز کی حالت بھی غیر ہوگئی۔ Post Views: 6
    تہران(نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے ایران پر ممکنہ دوبارہ حملے کے خدشے کے پیشِ نظر ایرانی فوج کو مکمل ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی تیاریوں کو مکمل کرلیا ہے، جبکہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے واضح کیا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی۔ ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اسرائیل کی حمایت میں سامنے آئے ہیں اور ان کی نیتن یاہو سے حالیہ ملاقات کو “پہلے سے طے شدہ ڈرامہ” قرار دیا جا رہا ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ملک کے خفیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 104 تک پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب نے ریاست میں زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا ہے، سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ کیر کاؤنٹی ہے جہاں سے اب تک 84 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔سمر کیمپ انتظامیہ نے کیمپ میں لاپتا 27 لڑکیوں اور کونسلرز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ مزید 10 سے زائد لڑکیاں اور ایک اسٹاف ممبر تاحال لاپتا ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز، کشتیاں اور ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں۔دریائے گوادیلوپ کے کناروں پر بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو...
    دو ریاستی حل کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے، نیتن یاہو سے پوچھیں۔ فلسطینی شہریوں کی دوسرے ممالک منتقلی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے پڑوسی ممالک سے بہت اچھا تعاون ملا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کرنا چاہتی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں عشائیے پر ملاقات کی۔ دو ریاستی حل کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے، نیتن یاہو سے پوچھیں۔ فلسطینی شہریوں کی دوسرے ممالک منتقلی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے پڑوسی ممالک سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)اس دفعہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے محرم الحرام پر بھی اثر ڈالا کریانہ اسٹور کے مالک اختر ملک نے کہا کہ پہلے کی طرح سامان کی خرید وفروخت نہیں ہوئی لوگوں نے بہت کم خریداری کی چینی کے مہنگا ہونے کی وجہ سے شربت کی سبیلیں لگانے کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ۔باورچی اکرام نے بتایا پہلے ہمیں جہاں سے بیس بیس دیگوں کے آرڈر ملتے تھے وہاں سے اب پانچ سے سات دیگوں کے آرڈر مل رہے ہیں اور بہت سے لوگ صرف ایک دو دیگیں بنواکر اپنے خاص لوگوں بلوا کر نیاز لگانے کا حق ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوشت کے ایک دم ریٹ بڑھنے کی وجہ سے لوگ...
    فائل فوٹو پشاور کے علاقے کوچی بازار میں مکان میں آگ لگنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے چاروں افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق 6 فائر ٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ہے، تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
    تربیلا ڈیم کے اسپیل وے کھولنے سے دریائے سندھ میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی، اٹک کی تحصیل خضرو فارمولی کے مقام پر دو منزلہ پولیس چوکی دریا برد ہوگئی۔ڈیرہ غازی خان میں وڈور ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، حیدرآباد میں نیو پھلیلی کینال میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، جس سے قریبی دیہات متاثر ہوگئے۔چکوال اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی، اسلام آباد میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، نشیبی علاقوں اور نالوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ کراچی میں کلفٹن کا ساحل سیپیوں سے سفید ہوگیاسیپیاں، خول، اور دیگر سمندری مخلوقات مون سون کے دوران ہر سال ہی لہروں کے ساتھ ساحل پر پہنچتی ہیں صوابی میں طوفانی بارش اور لینڈسلائیڈنگ...
    ٹیکساس میں آنے والے ہلاکت خیز سیلاب میں ایک ایسا المناک سانحہ بھی رونما ہوا جس میں سمر کیمپ کی 27 بچیاں اور منتظمین بھی بہہ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کے معروف ’’کیمپ مِسٹک‘‘ نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ شدید طوفانی بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 27 طالبات اور کیمپ کے منتظمین جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کیمپ کی بچیاں سیلاب کے دوران دریا پر پُل عبور کرتے ہوئے Amazing Grace اور Pass It On کے نغمے گاتی نظر آئیں۔ یہ کیمپ گواڈیلوپ دریا کے کنارے واقع تھا جہاں جمعہ کی صبح آنے والے غیرمتوقع اور شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ موسلادھار بارشوں کے نتجے...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹھکال روڈ چوہا خالصہ کے قریب بچے  کھڑے پانی میں کھیلتے ہوئے گہرائی میں پھنس گئے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تینوں بچوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں دس سالہ عثمان ندیم، نو سالہ طیبہ ندیم اور چھ سالہ حمزہ آفتاب شامل ہیں۔
    دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث اٹک میں فورملی کے مقام پر قائم پولیس چوکی کی دو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ خوش قسمتی سے عمارت میں اس وقت کوئی عملہ یا ریکارڈ موجود نہیں تھا۔پولیس حکام کے مطابق عمارت کو گزشتہ رات خالی کرا لیا گیا تھا، جس کے باعث جانی نقصان سے بچا ممکن ہو سکا۔ تاہم مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کی یہ سرکاری عمارت پانی کے کٹائو کی نذر ہوگئی۔دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث آس پاس کے نشیبی علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انتظامیہ نے عوام کو دریا کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں ہائی وے پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے ربیع قدیر کوٹ کے قریب ہائی وے پولیس کی گاڑی پر دھماکہ ہوا دھماکے سے تین اہلکار سب انسپیکٹر غلام مرتضی منگی، کانسٹبل نیک محمد بگٹی اور کانسٹیبل ہارون زخمی ہوگئے۔ دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ہوا، زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر سیول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی بازگشت، امیر مقام کا بڑا بیان سامنے آگیا
    تھرپار(اوصاف نیوز) پہاڑی علاقے کارونجھر پر سیر کیلئے جانے والے 12 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 11 سیاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ ایک سیاح ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش نکال لی گئی ہے اس کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے ہے۔ مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، درجنوں مکانات منہدم پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گئے 4 افراد کا تعلق کراچی اور 7 کا مٹھی سے ہے جو ننگرپارکر میں سیاحتی مقام کارونجھر کی پہاڑیوں اور مایا ڈیم کے آبشار کو دیکھنے کے لیے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق ننگرپارکر میں گزشتہ روز سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ...
    کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی۔ کراچی میں وی فنانس کوڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کا وی فنانس کوڈ کو ممکن بنانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پائیدار معیشت کے حصول کیلئے میکرو اکنامک استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں ہماری معیشت کو کئی مسائل درپیش تھے، تاہم حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی۔ جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ افراطِ زر کم ترین سطح پر ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو چکا ہے، ماضی...
    ٹیکساس(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے۔ امریکی میڈیا سی این این کے مطابق مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 81 تک جا پہنچی ہے، جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔ ریاست میں جاری سمر کیمپ میں شریک 27 لڑکیاں تاحال لاپتہ ہیں، جنکی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، کیمپ میں 700 لڑکیاں مقیم تھیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر سان اینجلو ہے، جہاں مکانات اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ حکام کے مطابق چند گھنٹوں میں مہینوں کی بارش کا پانی برسا، جس نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ بعض علاقوں میں 6 سے 8...
    فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف اسپتالوں میں کم از کم 80 شہداء اور 304 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ اسرائیل کیجانب سے 18 مارچ کو حماس کیساتھ جنگ بندی توڑنے کے بعد سے اب تک کم از کم 6 ہزار 860 فلسطینی شہید اور 24 ہزار 220 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، کل سے اب تک مزید 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے چند ہفتوں میں امداد کے منتظر 743 فلسطینیوں کو بھی شہید کر دیا۔ اسرائیلی افواج نے غزہ سٹی میں ایک رہائشی مکان پر بم باری کرکے کم از کم 12 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ گذشتہ روز غزہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد تیسرے روز ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔لیاری کے بغدادی علاقے میں منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کے ملبے کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، جن میں 3 بچے، 9 خواتین اور 15 مرد شامل تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والے 11 افراد میں سے 10 کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، جب کہ ایک زخمی تاحال زیر علاج ہے۔ ملبے سے برآمد ہونے والی آخری لاش نوجوان زید کی تھی۔
    ٹیکساس: امریکا کی ریاست ٹیکساس میں آنے والے بدترین سیلاب سے ریاست کے وسطی علاقے بری طرح متاثر ہوگئے ہیں جہاں لاپتا ہونے والی 27 لڑکیوں کا سراغ تاحال نہیں لگایا جا سکا اور ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے وسطی علاقوں میں بدترین سیلاب سے تباہی ہوئی ہے جہاں ہفتے کو درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی گاڑیں بہہ گئیں اور ہر طرف سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ملبہ بکھرا ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے لاپتا ہونے والے افراد میں 27 لڑکیاں بھی شامل ہیں جو اپنے روایتی سمر کیمپ میں نہیں پائی گئیں جہاں سیلاب نے کیمپ کی جگہ بھی تباہ کردی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس : غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے تازہ ترین سلسلے میں مختلف فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 78 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 12 امداد کے متلاشی شہری بھی شامل ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے علاقے فلسطین اسٹیڈیم کے شمال میں بے گھر افراد پر  صیہونی فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ کچھ افراد لاپتہ ہیں، بمباری سے زمین میں ایک بڑا گڑھا بن گیا جس میں کپڑے اور نائیلون سے بنے متعدد خیمے اور ان میں رہنے والے شہری دفن ہوگئے۔خیال رہےکہ اسرائیل کی جانب سے اکتوبر 2023ء سے جاری وحشیانہ جنگ اب تک 56,300 سے زائد فلسطینیوں کی جان لے چکی...
    عمارت کے ملبے تلے دبی آخری لاش 48 ویں گھنٹے میں ریسکیو کی گئی، لاش 15 سالہ محمد زید نامی لڑکے کی تھی، جو کہ عمارت کے زینے سے نکال گئی، لاش کو قانونی کارروائی کے بعد سول اسپتال روانہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے جاری طویل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 50 سے زائد گھنٹوں بعد مکمل کر لیا گیا، مجموعی طور پر ڈیڑھ سالہ بچی سمیت 11 خواتین سمیت 27 افراد جان سے گئے، جبکہ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح لیاری کے علاقے بغدادی فدا حسین شیخا روڈ پر واقع...
    امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ دریائے گوادالوپ کے کنارے واقع گرمیوں کے کیمپ سے 27 لڑکیاں تاحال لاپتا ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق کر کاؤنٹی میں سیلاب نے سب سے زیادہ تباہی مچائی جہاں 43 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قریبی علاقوں میں بھی کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا: ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 بچے لاپتا، ایمرجنسی نافذ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادالوپ دریا کے کنارے واقع کیمپ...
    کراچی: لیاری میں عمارت گرنےکے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری، جاں بحق افرادکی تعداد 27 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے جب کہ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں واقع گدا پیلس کو زمین بوس ہوئے کئی گھنٹے سے زائد گزر گئے لیکن آپریشن مکمل نہیں کیا جاسکا ۔ ملبہ ہٹانے کے لئے ہیوی مشینری کا استعمال بھی کیا جارہا ہے لیکن ملبے سے مزید لاشیں نکلنے کے خدشے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کو تیزی سے نہیں کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو 1122آفیسر...
    امریکا میں شدید بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی، 27 لڑکیاں لاپتا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز ٹیکساس(آئی پی ایس) امریکی ریاست ٹیکساس میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 51 تک جا پہنچی ہے، جن میں 14 بچے بھی شامل ہیں۔ ریاست میں جاری سمر کیمپ میں شریک 27 لڑکیاں تاحال لاپتہ ہیں، جنکی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، کیمپ میں 700 لڑکیاں مقیم تھیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر سان اینجلو ہے، جہاں مکانات اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ حکام کے مطابق چند...
    امریکا(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے اور مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مکانات، سڑکوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ درخت گرنے سے راستے بند ہو گئے، مختلف حادثات میں15 بچوں سمیت 51 افراد ہلاک ہوگئے۔ کیر کاؤنٹی میں 43 اور برنیٹ کاؤنٹی میں تین افراد ہلاک ہوئے، دریا کنارے لگے سمر کیمپ میں شریک تقریباً 27 لڑکیاں لاپتا ہوگئیں، جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں سے 850 افراد کوریسکیو کیا گیا، اس کے علاوہ لوگوں کو متاثرہ علاقوں میں نہ جائے کی ہدایت بھی کی گئی۔ مزید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ پر کئی کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت نافذ...
    کراچی: لیاری بغدادی میں مخدوش رہائشی عمارت گرنے کے دلخراش واقعے کو تین دن گزر گئے، تاہم ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ ملبے سے اب تک 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ بغدادی میں مخدوش رہائشی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے، رات گئے بچی سمیت مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت کے ملبے سے اب تک 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں 9 خواتین، 15 مرد، ایک 10 سالہ بچہ اور ڈیڑھ سالہ بچی شامل ہیں۔ جاں بحق بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ مقدس جبکہ ایک اور لاش کی شناخت شعیب کے نام سے کی گئی ہے،...
      کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں دو روز قبل منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ ملبے میں مزید ایک شخص کی موجودگی کی اطلاع ہے، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام 95 فیصد مکمل کرلیا ہے۔ریسکیو افسر کے مطابق عمارت کے نیچے رکشے پارک کیے جاتے تھے، تقریباً 50 رکشے بھی ملبے تلے دب گئے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 2 بار بھاری رقوم ملی تھیں جو ذمے داروں کے حوالے کردی ہیں۔
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 2 روز قبل منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ لیاری کے علاقہ بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے بعد ریسکیو کا عمل مکمل کرلیا گیا، واقعے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 27 ہوگئی۔ ریسکیو حکام نے 48 گھنٹے بعد جائے حادثہ کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ احتیاطی طور سرچنگ کاعمل جاری ہے۔ جمعہ کو صبح 10 بجے افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 27 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب لیاری آگرہ تاج کالونی ایک اورعمارت میں دراڑیں پڑگئیں۔ پولیس اور ایس بی سی اے رات گئے 7 منزلہ رہائشی عمارت کو خالی...
    اسپین میں ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز میں خوف و ہراس پھیلنے سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر غلطی سے فائر الارم بجنے کے باعث مانچسٹر جانے والی پرواز روک دی گئی۔ فائر الارم بجنے کے بعد خوف کے باعث مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگا دی، اس دوران 18 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نجی ایئر لائن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ Post Views: 4
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی کلو قیمت 5 روپے کے اضافے کے بعد 185روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، چینی کی فی کلو قیمت 180سے بڑھ کر 185روپے ہوگئی ہے جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں چینی 190روپے فی کلو میں بھی فروخت کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ملک میں چینی کی اوسط قیمت 2 روپے 32 پیسے فی کلو مزید بڑھ گئی ہے جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت 1 سو 84 روپے 92 پیسے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔
    کراچی: لیاری کے علاقہ بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے بعد ریسکیو کا عمل جاری ہے، واقعے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 24 ہوگئی جس میں سے 23 لاشیں ملبے تلے نکالی گئیں جبکہ ایک زخمی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ اب بھی متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے: کراچی: لیاری میں 5 منزلہ عمارت زمیں بوس، 14 افراد جاں بحق لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے المناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، جہاں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، اس دلخراش سانحے میں مسلم اور ہندو برادری ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شمالی خطے ہمالیہ میں 2 ہفتوں کے دوران شدید مون سون بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرنے والوں کی تعداد 69 تک پہنچ گئی ،جب کہ110 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 1.4 ارب کی آبادی والے ملک بھارت میں ہر سال مون سون سیزن کے دوران بڑی تعداد میں لوگ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔ حالیہ بارش کے باعث دریائے بیاس سمیت دیگر دریاؤں میں طغیانی آگئی،جب کہ دریائے بیاس میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث ریاست ہماچل پردیش میں کئی گزرگاہیں بند ہو گئیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 22 افراد جاں بحق ہو گئے۔جی ٹی وی نیوز کے مطابق مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں کے دوران 22 افراد کو ملبے سے نکالا، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔حادثے کے باعث متاثرہ عمارت کے ساتھ جڑی دو منزلہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملحقہ عمارتوں کو بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر غیر محفوظ قرار دیا جا رہا ہے۔سی ای او ٹراما سینٹر کے مطابق اب تک...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے ہوتی ہے جبکہ ایس بھی سی اے نے غیر قانونی عمارتوں پر آنکھیں بند کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ انتظامی طور پر سندھ حکومت فیل ہوگئی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور چیزوں کو ٹھیک کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بے ہنگم تعمیرات 15 سالوں سے عروج پر ہے جبکہ پیپلز پارٹی طویل عرصے سے حکومت...
    کراچی: بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ اور قبل از بجٹ معطل شدہ درآمدی شپمنٹس بڑھنے سے ڈالر سپلائی کی بہ نسبت ڈیمانڈ زائد ہونے سے گزشتہ ہفتے بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ ہفتہ وار کاروبار میں روپے کی بہ نسبت صرف پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں بتدریج اضافے کا رحجان بھی روپے کی قدر پر اثرانداز رہا، افراط زر بتدریج بڑھنے کے خدشات بھی زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال درہم میں اضافہ ہوا، پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور یورو کی قدر میں اضافہ ہوا، پاؤنڈ میں کمی آئی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر آپریشن جاری ہے اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ملبہ ہٹانےکا کام کیا جارہا ہے، ملبے تلے اب بھی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ آج ملبے سے 4 افرادکی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ ملبے سے 10مرد،7 خواتین اور ایک بچےکی لاش نکالی گئی ہے۔دوسری جانب ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
    مظفرگڑھ میں تیز رفتار ٹرالر اور بس آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیور، 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس ٹیمیں بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔واقعے کے بعد مرنے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو کے مطابق مسافر بس علی پور...
    ڈی جی خان: تونسہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ پنجاب خیبرپختونخوا سرحدی علاقے میں ہوا جہاں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر تحسین کی مستحق ہیں، دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا اور دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں بھی سی ٹی ڈی اورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔...
    سٹی 42 : شہر قائد سمیت بڑے شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے ساتھ نکالے جا رہے ہیں،  بعض شہروں میں موبائل سروس معطل اور حساس مقامات سیل کر دیے گئے ہیں جب کہ شہر قائد میں موبائل سروس معطل ہونا شروع ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں، موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے لیاری میں حادثے کی جگہ رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے۔  شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری  واضح رہےکہ گزشتہ روز جمعہ کو لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس میں 6 خاندان...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پارک) حکومتی عدم توجہ کے باعث عملی طور پر غیر فعال ہو گئی مالی سال 26-2025 کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں ایک بھی تحقیقی منصوبہ شامل نہیں کیا گیا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی زراعت کو اولین ترجیح دینے کے بار بار حکومتی دعوﺅں کے باوجود نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر (نارک) میں تحقیقی کام اب ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے پارک مالی سال 2026 میں جنوبی کوریا کے تعاون سے آلو کے تصدیق شدہ بیج کی پیداوار کے صرف ایک پروجیکٹ پر کام کرے گی سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے دو...
    فائل فوٹو مظفرگڑھ میں تیز رفتار ٹرالر اور بس آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیور، 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے۔ موٹر وے ایم 4: ٹرک سے تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی، ڈرائیور جاں بحقموٹروے ایم 4 پنسیرہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے مسافر بس کو آگ لگ گئی واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس...
    اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے معائنہ کار ایران سے واپس روانہ ہوگئے، آئی اے ای اے نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے ایران میں انتہائی ضروری نگرانی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے، اگرچہ ایران نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے اس کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد باضابطہ طور پر تعاون معطل کر دیا ہے۔ An IAEA team of inspectors today safely departed from Iran to return to the Agency headquarters in Vienna, after staying in Tehran throughout the recent military conflict. pic.twitter.com/65YQcDL7Ik — IAEA – International Atomic Energy Agency ⚛️ (@iaeaorg) July 4, 2025 ڈان اخبار میں شائع عالمی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق بین...
    ٹیکساس (اوصاف نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست میں تیز بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث کئی افراد لاپتہ ہوگئے جس میں 20 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلاءکیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ریاست میں مزید ممکنہ سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق جمع کے روز ریاست میں طوفانی سیلاب کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ممکنہ نقصان سے بھی عوام کو آگاہ کردیا گیا تھا۔ کراچی:لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن تاحال جاری، 14 لاشیں نکال لی گئیں