Islam Times:
2025-10-25@19:08:03 GMT

نیو یارک، زہران ممدانی مسجد کے باہر خطاب میں جذباتی ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

نیو یارک، زہران ممدانی مسجد کے باہر خطاب میں جذباتی ہوگئے

برونکس مسجد کے باہر خطاب میں نیویارک کی میئرشپ کے امیدوار نے کہا کہ مخالفین نے اُنہیں "جہاد کا حامی" اور "دہشت گرد" ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نفرت کے مقابلے میں اتحاد کا پیغام لے کر کھڑا ہوا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے شہر نیویارک کی میئرشپ کے امیدوار زہران ممدانی مسجد کے باہر خطاب میں جذباتی ہوگئے۔ برونکس مسجد کے باہر خطاب میں زہران ممدانی نے کہا کہ مخالفین نے اُنہیں "جہاد کا حامی" اور "دہشت گرد" ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نفرت کے مقابلے میں اتحاد کا پیغام لے کر کھڑا ہوا ہوں۔ میئرشپ کے امیدوار نے مزید کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے لیے حالات بدل گئے ہیں، خود ان کی خالہ 11 ستمبر کے بعد حجاب میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی تھیں۔ حالیہ سروے میں زہران ممدانی کو 43 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے، نیو یارک میں میئر کا انتخاب 4 نومبر کو ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسجد کے باہر خطاب میں نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی؛ ٹریفک حادثات میں رواں سال  697 افراد زندگی سے محروم ہوگئے

کراچی:

شہر کی سڑکوں پر ہیوی اور دیگر گاڑیوں سے ہونے والے جان لیوا ٹریفک حادثات میں رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 697 افراد زندگی سے محروم ہوگئے اور 10 ہزار 400 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے جبکہ ٹریفک پولیس کے افسران کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود ہیوی ٹریفک شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں سال اب تک ڈمپروں اور ٹریلر سمیت ہیوی گاڑیوں نے 205 گھروں کے چراغ گل کر دیے، جس میں سب سے زیادہ 78 جان لیوا حادثات ٹریلر کی ٹکر سے پیش آئے۔

ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک جان لیوا ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 697 افراد لقمہ اجل بن گئے، جس میں 537 مرد، 72 خواتین، 67 بچے اور 21 بچیاں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹریفک حادثات کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار 404 افراد زخمی بھی ہوئے جس میں 8137 مرد ، 1616 خواتین ، 499 بچے اور 152 بچیاں شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ شہر قائد میں 297 روز میں اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جان لیوا حادثات میں مجموعی طور پر 205 افراد زندگی سے محروم ہوگئے جس میں ٹریلر کی ٹکر سے 78، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 46، ڈمپر کی ٹکر سے 36، بس کی ٹکر سے 27 افراد اور مزدا کی ٹکر سے 18 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایک جانب شہر میں ہیوی گاڑیوں کے ناتجربہ کار ڈرائیور شہریوں کو روند کر انہیں زندگی سے محروم کر رہے ہیں تو دوسری جانب ٹریفک پولیس کا زور صرف موٹر سائیکل اور کار سوار عام شہریوں پر ہی چل رہا ہے جنہیں تمام قوانین کی پاس داری کی ہدایت کی جاتی ہے۔

دوسری جانب واٹر ٹینکرز، کوچز، منی بسیں، بسیں اور رکشوں سمیت دیگر ہیوی گاڑیاں ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شہر میں دنداناتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ریپ سے متاثرہ لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے مجھے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا: صبا قمر
  • پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کو بڑا دھچکا، دو اہم کھلاڑی باہر
  • مفتی عبدالرحیم کے ٹی ٹی پی اور سانحہ لال مسجد کے حوالے سے چشم کشاء انکشافات
  • کراچی؛ ٹریفک حادثات میں رواں سال  697 افراد زندگی سے محروم ہوگئے
  • برطانیہ میں مساجد کی حفاظت کے لیے حکومت کا بڑا اقدام؛ مسلمانوں کے دل جیت لیے
  • کسی مسجد کو بند کیا گیا اور نہ ہی کیا جائے گا، انتہا پسند جتھوں کی تشہیر پر مکمل پابندی ہوگی، عظمیٰ بخاری
  • سپریم کورٹ بار الیکشن، عمران خان کے پی میں پارٹی کی بڑی شکست سے لاعلم
  • میئر کا الیکشن مسلمان امیدوار کے جیتنے پر صدر ٹرمپ نیویارک کا کنٹرول سنبھال لیں گے
  • ٹماٹر مہنگے ہوگئے ہیں!