نیو یارک، زہران ممدانی مسجد کے باہر خطاب میں جذباتی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
مریکی شہر نیویارک کی میئرشپ کے امیدوار زہران ممدانی مسجد کے باہر خطاب میں جذباتی ہوگئے۔
برونکس مسجد کے باہر خطاب میں زہران ممدانی نے کہا کہ مخالفین نے اُنہیں ’جہاد کا حامی‘ اور ’دہشت گرد‘ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ میں نفرت کے مقابلے میں اتحاد کا پیغام لے کر کھڑا ہوا ہوں۔
میئرشپ کے امیدوار نے مزید کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں کےلیے حالات بدل گئے ہیں، خود ان کی خالہ 11 ستمبر کے بعد حجاب میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی تھیں۔
حالیہ سروے میں زہران ممدانی کو 43 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے، نیو یارک میں میئر کا انتخاب 4 نومبر کو ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔